فرانس کے نئے وزیراعظم کا 27 دن بعد استعفیٰ ؛ وجہ ؟

فرانس

?️

سچ خبریں سیباسٹین لی کورنو، فرانس کے نئے وزیراعظم نے اس عہدے پر تقریباً ایک ماہ بھی پورا نہ کیا تھا کہ آج انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ایلیسی محل کے ترجمان کے مطابق، صدر فرانس ایمانویل میکرون نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
لی کورنو کا استعفیٰ ان کی کابینہ کے اعلان کے محض چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، کیونکہ ان کے سیاسی حریفوں نے ان کی حکومت کو گرانے کی دھمکی دے دی تھی۔
انہوں نے کل وزراء کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا اور نئی کابینہ کی آج شام پہلی میٹنگ طے تھی۔
تاہم، کابینہ کے ڈھانچے نے اتحادیوں اور سیاسی مخالفین دونوں میں غم و غصہ پیدا کیا، جس پر بعض نے اسے انتہائی دائیں بازو والی قرار دیا تو بعض نے اسے دائیں بازو کی کافی حمایتی نہیں سمجھا۔
39 سالہ لی کورنو صدر میکرون کے مقرر کردہ ساتویں اور گذشتہ دو سال میں پانچویں وزیراعظم تھے۔ میکرون نے 9 ستمبر کو لی کورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔
ان کے اچانک استعفیٰ کے بعد فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ اور یورو کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ لی کورنو اب فرانس میں 1958ء سے اب تک کے مختصر ترین دور کے وزیراعظم کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایلون مسک کا انگلینڈ میں سیاسی کارکن کی رہائی کا مطالبہ

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی ارب پتی بااعتماد ایلون مسک کی

امریکہ نے اربیل میں موساد کے مرکز کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:  واشنگٹن پوسٹ کے لیوس لیولاک اور ایلکس ہارٹن نے اربیل

بلوچستان آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع

?️ 26 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے دو ہفتے قبل بڑے آپریشن میں

ابوظہبی میں قابض حکومت کے قیام کا جشن امارات کے حکمرانوں کے زوال کی نشانی

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  پیپلز فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین PFLP نے بدھ

غزہ کے بارے میں اردن کے بادشاہ کا تازہ ترین موقف کیا ہے؟

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے بارے میں ایک

کیا چین کا خطرہ حقیقی اور قریب الوقوع ہے ؟

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ

صہیونیوں کے درمیان اختلافات میں شدت

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:مبصرین کا خیال ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں نئی انتخابی مہم

ٹرمپ پر 3 قاتلانہ حملے؛ انتخابی مہم کا منظرنامہ کیوں نہیں بدلا؟

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ چند ماہ میں امریکی سابق صدر اور 2024 کے انتخابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے