فرانس کے نئے وزیراعظم کا 27 دن بعد استعفیٰ ؛ وجہ ؟

فرانس

?️

سچ خبریں:  سیباسٹین لی کورنو، فرانس کے نئے وزیراعظم نے اس عہدے پر تقریباً ایک ماہ بھی پورا نہ کیا تھا کہ آج انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ایلیسی محل کے ترجمان کے مطابق، صدر فرانس ایمانویل میکرون نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
لی کورنو کا استعفیٰ ان کی کابینہ کے اعلان کے محض چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، کیونکہ ان کے سیاسی حریفوں نے ان کی حکومت کو گرانے کی دھمکی دے دی تھی۔
انہوں نے کل وزراء کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا اور نئی کابینہ کی آج شام پہلی میٹنگ طے تھی۔
تاہم، کابینہ کے ڈھانچے نے اتحادیوں اور سیاسی مخالفین دونوں میں غم و غصہ پیدا کیا، جس پر بعض نے اسے انتہائی دائیں بازو والی قرار دیا تو بعض نے اسے دائیں بازو کی کافی حمایتی نہیں سمجھا۔
39 سالہ لی کورنو صدر میکرون کے مقرر کردہ ساتویں اور گذشتہ دو سال میں پانچویں وزیراعظم تھے۔ میکرون نے 9 ستمبر کو لی کورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔
ان کے اچانک استعفیٰ کے بعد فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ اور یورو کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ لی کورنو اب فرانس میں 1958ء سے اب تک کے مختصر ترین دور کے وزیراعظم کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

مشہور خبریں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے اعلان کا عندیہ دے دیا

?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق رہنما و سابق سینیٹر مصطفیٰ

حزب اللہ: حکومت نے امریکہ کے خالی وعدوں پر بھروسہ کرکے لبنان کو خطرناک راستے پر گامزن کردیا

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے علی فیاض نے بیان کیا

شہباز گل کیس کی سماعت

?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے

ایران نے اسرائیلی صحافیوں کے موبائل فونز میں گھس کر ڈیٹا چوری کیا: شاباک

?️ 17 اگست 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل نیٹ ورک ۱۴ نے اس

یورینیم کی افزودگی کے لیے تل ابیب سے ریاض تک گرین لائٹ

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زچی ہانگبی نے پیر کے

یوکرین جنگ خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے:یورپی یونین

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ

حماس کے خاتمے تک غزا پر حملے جاری رہیں گے:نیتن یاہو   

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو جاپانی حکومت کی دعوت پر 4 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے

?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کی حکومت کی دعوت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے