?️
سچ خبریں: یونیسف نے اعلان کیا کہ غزہ کے طبی شعبے کی تباہی نے دس لاکھ بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
الجزیرہ نیوز سائٹ کے مطابق یونیسف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بچے متعدد جرائم کا شکار ہیں جن میں قتل و غارت، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے اور انسانی امداد کی آمد کو روکنا شامل ہے، بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً 10 لاکھ بچوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر 10 منٹ میں غزہ میں ایک بچہ صہیونی جرائم کا شکار
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں کے خلاف صیہونی حکومت کی وسیع فضائی، توپ خانے اور بحری جارحیت کے نتیجہ میں بچوں کی صحت کی خدمات تباہی کے دہانے پر ہیں۔
یونیسف کا کہنا ہے کہ غزہ کے تمام علاقوں خصوصاً شمالی علاقوں میں طبی خدمات اور طبی امداد تقریباً منہدم ہو چکی ہے جس سے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بھی اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں بہت سے بچے لاپتہ ہیں اور بہت سے رہائشی علاقوں پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: روزانہ کتنے فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں؟
اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں 4600 سے زائد بچے شہید اور 9000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
یونیسف کے اس عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ اکتوبر سے اب تک UNRWA کے 100 سے زائد ملازمین بھی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حکوت خلوص سے کام کر رہی ہے
?️ 23 اگست 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار
اگست
بیٹا مجرم ، باپ منصف؛فیصلہ سب کچھ معاف
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے قانونی اختیار کا استعمال کرتے
دسمبر
صہیونی میڈیا کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی فتح کا اعتراف
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران
جون
کویت کے ولی عہد کا لبنان کے صدر کے نام تحریری پیغام
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح نے لبنان کے
جولائی
آگ کے نیچے سویڈا؛ شامی ڈروز کمیونٹی میں متعدد انسانی بحرانوں کی کہانی
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: صوبہ سویدا کے مقامی ذرائع نے صوبے میں تباہ کن
جولائی
نواز شریف کی وطن واپسی پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگران وزیراعظم
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
گوگل ٹرانسلیٹ کا اہم فیصلہ
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 نئی زبانیں
جون
امریکیوں کے خلاف آنے والی جنگ ہمہ گیر اور وسیع ہو گی:عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کتائب سیدالشہداءمزاحمتی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ امریکیوں کے
نومبر