?️
سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن نے اس ملک سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔
المعلومۃ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے رکن وعد القدو نے تاکید کی ہے کہ اس ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کو قابض عناصر اور غنڈہ گرد تصور کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے متعدد عراقی شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکیوں کو عراق سے نکالنے کے لیے عراقی سیاسی جماعتوں کا اتحاد
انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں ان فوجیوں کی موجودگی عارضی ہے کیونکہ ہر کوئی ان عناصر کو عراق سے نکالنے کے لیے پارلیمنٹ کے فیصلے کو نافذ کرانا چاہتا ہے۔
القدو نے کہا کہ ہم امریکہ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ عراق سے اپنی فوجوں کے انخلاء میں دیر نہ کرے کیونکہ اس سے سخت قومی غصہ بھڑک سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد انسانی حقوق، آزادی اور جمہوریت کے حوالے سے امریکی نعروں کا جھوٹ آشکار ہوا،اس ملک نے فلسطینی قوم کے قتل عام اور ان کے گھروں کو تباہ کرنے کے لیے 20 ہزار ٹن سے زیادہ ہتھیار صیہونی حکومت کو بھیجے ہیں،یہ سب سے گھناؤنا جرم ہے جو دنیا نے موجودہ دور میں دیکھا ہے۔
عراقی حکومت کے قانون اتحاد کے نمائندے ثائر مخیف نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ہمیں عراقی حکومت سے امریکی سفارت خانے کے خلاف کارروائی کرنے اور عراقی عوام کے خلاف واشنگٹن کے جابرانہ اقدامات بالخصوص بعض قومی شخصیات کے خلاف پابندیوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنے میں کوئی شک و شبہ کی گنجایش نہیں ہے: العامری
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فریق کے لیے بہتر ہے کہ وہ عراقیوں کے خلاف دباؤ اور جارحیت اور اس ملک کی خودمختاری کو پامال کرنا بند کردے،واشنگٹن کو اس مشورے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور عراق کے خلاف اپنے اقدامات کو روکنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2021 میں اقوام متحدہ کے
فروری
بجلی کے کرایے میں اضافے کی وجہ سے حکومت پر سخت تنقید ہورہی ہے
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے
مارچ
اربیل میں موساد پر حملے سے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج انڈیکس منہدم
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: اقتصادی اخبار دمارکر نے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ
چیئرمین سینیٹ کی نشست کے جوڑتوڑ میں اپوزیشن ہوئی فعال
?️ 8 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے بعد اب چیئرمین سینیٹ کی نشست کے
مارچ
ویوو کے ایکس 100 سیریز کے فونز متعارف
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے ایکس 100
مئی
بن گوئر نے کابینہ گرانے کی دھمکی دی
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے
جون
اسرائیلی جہاز اب مزید محفوظ نہیں رہیں گے:یمن
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ نے غزہ کے محاصرے کے جواب میں صیہونی
مارچ
عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:ممتاز عراقی عالم دین محمد باقر صدر کےاکلوتے بیٹےجعفر محمد باقر
مارچ