?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان 27-2026 کیلئے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب ہوگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 29ویں ای سی او COM اجلاس میں پاکستان کا متفقہ انتخاب ہوا، اجلاس کی سربراہی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی قیادت میں پاکستان کواہم منصب ملا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ای سی او رکن ممالک نے پاکستان کو چیئرمین شپ پر مبارکباد دی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد اور تعاون پر وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان 2026 میں ای سی او کونسل آف منسٹرز کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا اور کہا کہ 2026 میں ای سی او COM اجلاس کیلئے تمام رکن ممالک کو پاکستان خوش آمدید کہیں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے کی سلامتی کو بہت سے خطرات لاحق ہیں، علاقائی روابط کے فروغ کے لیے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا ناگزیر ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلہ پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھا خط
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے
اگست
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
افغانستان میں احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف اہم اعلان کردیا
?️ 23 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے علاقے وادی پنج شیر میں احمد شاہ
اگست
اسرائیل امریکہ کے ساتھ 20 سالہ سیکورٹی معاہدہ کا خواہاں
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے فوری بعد جس
نومبر
دہشتگردی نہ رکی تو ٹھکانوں میں گھس کر سبق سکھائیں گے، جان اچکزئی
?️ 20 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے
نومبر
کورونا کا قہر جاری، صورت حال کافی تشویناک ہونے لگی
?️ 16 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،
جنوری
چینی برآمد کرنے سے متعلق شوگرایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل طلب
?️ 28 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کل اہم اجلاس
مئی
معافی کی درخواست پر میں اسرائیل کے مفادات کو مدنظر رکھوں گا: ہرزوگ
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے صدر اسحاق ہرتصوگ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو
دسمبر