?️
سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں مسئلہ فلسطین اور شام کی خودمختاری کی حمایت نیز اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعمیری روابط کے لیے بغداد کی کوششوں سمیت مختلف مسائل پر بات کی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں تاکید کی کہ عراقی حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے ،ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے منصوبے بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ اور عراقی وزیر اعظم کی ملاقات میں کیا ہوا؟
انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام پڑوسی ممالک کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے جس کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام نیز اس کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا تحفظ کرنا ہے۔
السوڈانی نے کہا کہ عراقی حکومت جس ترقیاتی منصوبے کی نگرانی کررہی ہے وہ خطے کا سب سے نیا منصوبہ ہے اور اس میں ایک چینل شامل ہے جو دنیا کے کئی اہم حصوں کو خطے سے جوڑتا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ہم دوست ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بدعنوانی کے خلاف جنگ اور عراق کی لوٹی ہوئی املاک کی واپسی کے لیے اس ملک کی مدد کریں۔
اب وقت آگیا ہے کہ عراق پوری دنیا کی جانب سے دہشت گردی سے لڑنے کے بعد عالمی برادری میں اپنا فطری مقام حاصل کرے۔
السوڈانی نے مزید کہا کہ عراق کسی بھی بہانے اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہے اور سب کو اس ملک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عراقی وزیر اعظم کا صیہونی مخالف بیان
انہوں نے کہا کہ ہم نظریات کو قریب لانے اور باہمی احترام کے اصول پر مبنی ایک متوازن خارجہ پالیسی بنانا چاہتے ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، خاص طور پر پڑوسی ممالک کی طرف، جس کا مقصد خطے کی سلامتی کی حفاظت کرنا ہے لہذا ہمیں اپنی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی پر ردعمل کا حق حاصل ہے۔


مشہور خبریں۔
روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
صیہونیوں کی بوکھلاہٹ عروج پر
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی حالیہ
جولائی
امریکی خارجہ پالیسی کس طرف جا رہی ہے؟
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ الجھن کا شکار ہے، اس کی خارجہ پالیسی متضاد ہو
اپریل
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر 27 نومبر کو دلائل طلب
?️ 22 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق
نومبر
نمرہ خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی
?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نمرہ خان
اگست
غزہ کے ہسپتالوں کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں حماس
نومبر
جو بائیڈن اور ولادی میر پوٹن کے مابین اہم ملاقات، دوبارہ سے سفارتی تعلقات برقرار کرنے پر بات چیت کی گئی
?️ 17 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں سربراہ اجلاس کے دوران
جون
89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے گیجٹس دیتے ہیں، سروے
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 89 فیصد
فروری