?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔
جسٹس طارق ندیم نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ اپیل کنندہ نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔
ایپلیٹ ٹریبونل نے اپیل پر ریٹرننگ افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ آج وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق اپیلیٹ ٹربیونل ملتان کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔
اس سے قبل 30 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔
لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے بانی تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی دو بنیادوں پر مسترد کیے گئے تھے، جس میں سے پہلی وجہ یہ تھی کہ بانی پی ٹی آئی کا تائید کنندہ حلقہ این اے-122 کا رجسٹرڈ ووٹر نہیں۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے سزا یافتہ ہونے کے باعث بھی ان کے کاغذات کو مسترد کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کے کاغذات کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں نصیر نے چیلنج کیا تھا۔
تحریک انصاف کے وکیل نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ٹریبونل میں اپیل دائر کریں گے کیونکہ ہم نے ہم نےاین اے۔122 کے ریٹرننگ افسر پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کی اپنی انکوائری چل رہی ہے اور ان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔


مشہور خبریں۔
مہنگائی کی شرح میں اضافہ سے عوام پریشان
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں ماہانہ17ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی
دسمبر
گوانتانامو امریکی تاریخ کی رسوائی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:تقریباً دو دہائیاں قبل، دنیا 11 ستمبر 2001 کے واقعات میں
جنوری
چین اور امریکہ کشیدگی کم کرنے کے راستے پر
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: سینئر اسسٹنٹ سکریٹری ڈینیل کریٹن برنک نے کیوڈو
دسمبر
امریکہ کی جانب سے یوکرین کو میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس نے بعض ذرائع کے حوالے سے کہا
جون
مذاق میں ویڈیو بنا کر شیئر کی: حریم شاہ
?️ 13 جنوری 2022کراچی ( سچ خبریں) متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ
جنوری
پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے، اسد عمر کا دعویٰ
?️ 7 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے جنرل
مارچ
لانگ مارچ ’حتمی مرحلے‘ میں داخل، عمران خان آج راولپنڈی جانے کیلئے تیار
?️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا
نومبر
ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو
جولائی