عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

Iraq

🗓️

سچ خبریں:دو خودکش بمبار ڈرونز نے عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد کے اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دو خودکش ڈرونز نے عین الاسد بیس پر حملہ کیا اور امریکی فورسز کے رہایشی علاقہ کو نشانہ بنایا،تاہم امریکی فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کی کوشش ناکام رہی اور اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا جبکہ امریکی اتحادی عہدہ دار نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ عراقی تنصیبات اور یہاں رہنے اور کام کرنے والی افواج کے خلاف تھا۔

عراقی ذرائع نے بتایا کہ امریکی افواج اڈے پر موجود تھیں، عراق کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ عراقی فضائی دفاعی سسٹم نے عین الاسد بیس پر دو ڈرونز کے حملے کا جواب دیا اور اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی اتحادی فوج کے ایک عہدہ دار نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم نے عراق میں اپنا فوجی مشن ختم کر دیا ہے جس کے بعد اپنا دفاع کرنا ہمارا فطری حق ہے ،انھوں نے کہا کہ عراقی اڈوں میں اب ہماری موجودگی بہت کم ہے جبکہ امریکی اتحاد کا عراق میں کوئی اپنا ٹھکانہ نہیں ہے، یادرہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عراق میں امریکی اتحادی افواج کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

🗓️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر

سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد طورخم بارڈر بند

🗓️ 7 ستمبر 2023خیبر پختونخوا:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے خلع خیبر میں طورخم کے مقام

پی ٹی آئی کا اختر مینگل کو اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام

🗓️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سربراہ

اردن میں 27 ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:  اردن کی فوج نے آج اتوارکو امریکہ اور 25 دیگر

قومی اسمبلی کی تحلیل کیلئے وزیراعظم آج صدر کو سمری ارسال کریں گے

🗓️ 9 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کی تحلیل کی

صیہونی دشمن صرف طاقت ہی کی زبان سمجھتا ہے:آیت اللہ خامنہ ای

🗓️ 12 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ تنطیموں

غزہ جنگ کیوں ختم نہیں ہو رہی؟ اردنی عہدیدار کی زبانی

🗓️ 21 مئی 2024سچ خبریں: اردن کے ایک سابق نمائندے کا کہنا ہے کہ صیہونی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

🗓️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے