?️
راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا میں انقلاب آگیا ہے، زیادہ میڈیا یوٹیوب پر آچکا ہے، گزشتہ ڈھائی سال میں ہمارا میڈیا یونیورسٹی چینلز، ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب تیزی سے بڑھا، پاکستان میں صحافت کی تعلیم کے 43 ادارے ہیں ان کے نصاب کی تجدید کی ضرورت ہے۔ ہمیں مستقبل کی مارکیٹ پر نظر رکھنی ہے، یہ ممکن نہیں کہ یونیورسٹی سے ڈگری لیں اور پتہ چلے اس کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پابندی کے کلچر نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، نفرادیت اور انفرادی سوچ کو ختم نہیں کرنا چاہیے، بے روزگاری غیر ملکی سرمایہ کاری سے ختم ہوگی، سب لوگ ایک جیسے نہیں ہوسکتے مختلف اقسام کی سوچ ترقی کی علامت ہوتی ہے۔ لوگوں پر اپنی سوچ تھوپنے سے سوسائٹی تباہ ہو جاتی ہے یاست ہر چیز ریگولیٹ نہیں کر سکتی، یا کرنا ہے اس کا فیصلہ انفرادی طور پر بھی کرنے دیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بیروزگاری تب ختم ہو گی جب بیرونی سرمایہ کار پاکستان آئے گا، یوٹیوب، فیس بک اور گوگل صرف ایپلی کیشنز نہیں بلکہ اب ملک بن چکے ہیں جن پر بہت سرمایہ کاری ہے، ایپل کا بجٹ کئی ممالک کے بجٹ سے زیادہ ہے، واٹس ایپ 22 بلین ڈالر کی کمپنی ہے، یہ بڑی کمپنیاں جس ملک میں جاتی ہیں وہاں ترقی ہوتی ہے، ہم نے ٹک ٹاک بند کر دیا۔ ہمیں بھی ان سے ملکوں کی طرح رابطے رکھنے چاہیے، بدقسمتی سے ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا عدلیہ سے لگا، 2014 کے عدالتی فیصلوں سے یو ٹیوب بھارت شفٹ ہوگئیں۔ جہاں ملتا ہوں ججز کو ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ٹیکنالوجی کے کیسسز نہ سنا کریں۔


مشہور خبریں۔
سیالکوٹ واقعہ پر پولیس کی جانب سے اہم انکشافات
?️ 5 دسمبر 2021سیالکوٹ ( سچ خبریں) سیالکوٹ واقعے سے متعلق پولیس کی جانب سے
دسمبر
متحدہ عرب امارات کے یمن میں غیر ملکی کرائے کے فوجی
?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:یمن کی مستعفی حکومت کے سرکاری عہدے دار نے انکشاف کیا
جولائی
نیتن یاہو: ٹرمپ اور میں جانتے تھے کہ ایران کا زوال یقینی نہیں ہے
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں: جنگ کے تیسرے دن امریکی میڈیا میں وائٹ ہاؤس کے
مئی
پاکستان ریلویزکا مزید مسافر ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ریلویز نے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ
اپریل
اومی کرون کا خدشہ، مسافروں کے ٹیسٹ کا فیصلہ
?️ 2 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون
دسمبر
یوٹیوب کے آزادی بیان کے کھوکھلے دعوے
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: یوٹیوب کمپنی نے آزادی بیان کے خلاف اپنی پالیسیوں کے
اگست
پاکستان کا پہلا سائبر سیکیورٹی ٹول ’ڈیکسٹر‘ متعارف
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مبنی
جولائی
نیتن یاہو کا مضحکہ خیز دعویٰ: ہم جیتیں گے
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: والہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی
نومبر