سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرو کانفیڈینس جہاز پر یمنی فورسز کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور کم از کم 4 افراد زخمی ہوئے۔
مغربی ایشیا میں تعینات امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے جمعرات کی صبح خلیج عدن میں True Confidence نامی بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کے دوران 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے نیز جہاز کو شدید نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ احمر میں امریکہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
سینٹ کام نے مزید کہا کہ جہاز کے عملے نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور کم از کم 4 افراد زخمی ہوئے ہیں اور جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
قبل ازیں فرانس پریس نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے خبر دی تھی کہ خلیج عدن میں نشانہ بنائے گئے جہاز کے عملے نے اس میزائل حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔
اس سے قبل سی این این نے دو امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بارباڈوس کے جھنڈے والے جہاز پر حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج نے باضابطہ طور پر ایک بیان جاری کرکے اس امریکی جہاز پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
مزید پڑھیں: یمنیوں کے بارے میں امریکہ کا اہم اعتراف
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز خلیج عدن میں ایک امریکی بحری جہاز کو یمنی بحریہ کی جانب سے وارننگ کو نظر انداز کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔