وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈکی ہم منصب سے رابطہ ، مختلف امور پر تبادلۂ خیال

وزیر خارجہ کا آسٹریلین ہم منصب سےٹیلی فونک رابطہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب ننایا مہوٹا سے رابطہ کیا  گفتگو کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئےکرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کی ہم منصب ننایا مہوٹا کا ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا، دونوں وزرائے خارجہ میں دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔گفتگو میں وزیر خارجہ قریشی نے افغانستان میں سلامتی اور استحکام کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتے انسانی بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے، افغانستان کے لیے عالمی برادری کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ضرورت ہے کہ افغانوں کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ کو کابل سے انخلا میں پاکستان کی معاونت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کے شواہد پر مبنی ڈوزیئر عالمی برادری کو پیش کیا، توقع ہے کہ نیوزی لینڈ تکنیکی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کیوی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل، میڈیا کا دشمن؛ غزہ پر قبضے کے منصوبے کے درمیان صحافیوں کے قتل میں قابضین کے متعدد اہداف

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں میڈیا کے پانچ دیگر ارکان کا قتل، جن

کوئی پائلٹ نیتن یاہو کے طیارے کو اڑانے کو تیار نہیں

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 نے رپورٹوں میں بتایا ہے کہ

حماس نے صومالی لینڈ کے سربراہ کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کی مذمت کی ہے

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: حماس تحریک نے ایک بیان جاری کر کے علاحدگی پسند

اسرائیلی حکومت کا غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر حملہ

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے

نیوز ویک: ایرانی میزائلوں کے خلاف امریکی تھاڈ سسٹم کے استعمال کی لاگت $800 ملین ہے

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: نیوز ویک نے جمعہ کے روز رپورٹ کیا کہ امریکہ

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں ایف بی آر کا کلیدی کردار

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ

سیف علی خان نے حملے کے بعد پولیس کو پہلا بیان ریکارڈ کرادیا

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ اسٹار سیف علی خان نے خود پر ہونے

غزہ میں صہیونی تباہی کی انتہا

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: خان یونس کے مشرق میں واقع خزاعہ کی بلدیہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے