?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں طالبان کی جانب سے یونیورسٹیوں میں خواتین کے داخلہ پر پابندی پر ردعمل کا اظہار کیا۔
جمہور نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک بیان میں طالبان کی جانب سے طالبات کی تعلیم پر پابندی کو افغانستان کے مستقبل کے لیے تباہ کن قرار دیا،اس خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنے سے نہ صرف خواتین اور لڑکیوں کے مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ افغانستان کے مستقبل پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
انتونیو گوٹیرس نے طالبان سے مزید کہا کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے ہر سطح پر تعلیم تک مساوی رسائی کی ضمانت دیں، یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے حال ہیں میں افغانستان کی تمام سرکاری اور آزاد یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے حکم نامے کے مطابق اعلیٰ تعلیمی سطحوں میں خواتین کی تعلیم کو اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا ہے،اس حکم نامے جس پر طالبان کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر نے دستخط کیے، کو افغانستان کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری عمل درآمد کے ساتھ بھیج دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب اس سال کے شروع میں اور اگست 2021 کے بعد پہلی بار افغان لڑکیوں کے لیے مڈل اسکول دوبارہ کھولے جانے کے چند گھنٹوں بعد طالبان نے ان اسکولوں کو بند کردیا۔


مشہور خبریں۔
شام کے بارے میں ترک وزیر خارجہ کے ایران پر عائد الزامات کہاں تک صحیح ہیں؟
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے بارے میں ایران کے ساتھ معاہدے پر مبنی ترکی
دسمبر
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں اضافہ ہوگا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید
دسمبر
انسانی جسم میں بیماری اور چربی سے متعلق اہم تحقیق
?️ 9 دسمبر 2021لندن(سچ خبریں) برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا اور کواڈرم انسٹیٹیوٹ نے
دسمبر
شام میں قانونی خلا پر شہری کارکنان کی تشویش
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں سماجی کارکنان نے جولانی حکومت کے دوران قانونی خلا
جنوری
برطانیہ میں کورونا کی پابندیوں کا خاتمہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی وزیر
فروری
عراقی سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شامی تیل کی چوری
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: قابض امریکی افواج نے درجنوں ٹرکوں کے قافلے کو جو
جنوری
صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا
?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ
جنوری
شمال مشرقی شام میں داعشی قیدیوں کی بغاوت
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہاس ملک کے شمال مشرق
جنوری