?️
سچ خبریں:طالبان کی وزارت تعلیم کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چھٹی جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا منصوبہ افغانستان کے وزیر اعظم کو پیش کر دیا گیا ہے۔
طالبان کی وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد ریان نے کہا کہ چھٹی جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ، جس میں اسکول کے اوقات کی علیحدگی اور طالبات کے لیے خواتین اساتذہ کی تقرری شامل ہے، وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا ہے۔
ریان نے کہا کہ لڑکیوں اور لڑکوں کے اسکول الگ الگ ہونے چاہیے، اگر عمارت کی کمی یا معاشی مسائل ہیں تو ٹائم ٹیبل کو تبدیل کیا جانا چاہیےجبکہ خواتین اساتذہ کو اسلامی حجاب کا خیال رکھنا چاہیے اور طالبات کے اسکولوں میں خواتین اساتذہ کو پڑھانا چاہیے۔
درایں اثنا طالبان کی وزارت تعلیم کے رکن اور ڈائریکٹر برائے غیر ملکی پروگرام وحید اللہ ہاشمی نے بھی ٹویٹ کیا کہ طالبان کی زیر قیادت لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور یہ فیصلہ سینئر حکام کے ساتھ کیا جائے گا۔
یادرہے کہ افغان لڑکیوں کے تمام اسکول سات ماہ کے وقفے کے بعد 23 مارچ کو دوبارہ کھلنے والے تھے،تاہم طالبان نے شریعت اور افغانستان کی رسم و رواج نیز ثقافت کے مطابق یونیفارم کے سلسلہ میں فیصلہ نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اچانک لڑکیوں کے سیکنڈری اور ہائی اسکولوں کو نہ کھولنے کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
ریاض نے ہیگ کے ووٹ کا خیر مقدم کیا
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فلسطینی سرزمین میں تل
جولائی
دو سال میں پہلی بار مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا
?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مارچ میں 2 سال بعد
اپریل
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے
ستمبر
دشمن کی لاکھ کوششوں کے باوجود مزاحمتی تحریک کی محبوبیت میں کمی نہیں ہوئی:حسن نصراللہ
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ صیہونی
مئی
وزیر داخلہ کا آزاد کشمیر میں انتخابات کے بارے میں بڑا دعوٰی
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی
میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بے گناہ آدمی ہوں!:ٹرمپ
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے 2024 کے صدارتی انتخابی مہم
مارچ
دمشق میں بم دھماکہ
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے دار الحکومت دمشق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے
مارچ
شاعر احمد فرہاد کے خلاف آزاد کشمیر میں درج ایف آئی آر سامنے آگئی
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کے خلاف تھانہ دھیر کوٹ
مئی