طالبان کا اقوام متحدہ کے نام خط

طالبان

🗓️

سچ خبریں:طالبان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام لکھے گئے ایک خط میں ان سے اس ادارے کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے ترجمان اسٹیفن ڈوجاریک نے کہا کہ اس تنطیم کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گوٹیرس کو پیر کے روز طالبان کا خط ملا جس میں انھوں نے اس ادارہ کے اعلی سطحی مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔،یادرہے کہ طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنے مندوب کے طور پر پیش کیا ہے جو دوحہ مذاکرات میں طالبان کے ترجمان تھے۔

روئٹرز نے طالبان کے خط کے ایک نسخہ کو دیکھنے کی خبر دی ہے،اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کی جنرل اسمبلی میں کرسی ملنے اور تقریر کا موقع دیئے جانے پر مبنی درخواست، 9 ممبر ملکوں کے مخصوص کمیشن میں زیر غور ہے۔

یادرہے کہ 15 اگست کو طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ابھی تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہےجبکہ طالبان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرے یہاں تک کہ اس کے لیے انھوں نے سخت لہجہ بھی استعمال کرتے ہوئے کہ اگر ایسا نہیں ہوگا کہ اس کے نتائج کی ذمہ داری عاملی برادری پر عائد ہوگی،درایں اثنا روس اور چین سمیت متعدد ممالک نے کہا ہے کہ کسی کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں ہے بلکہ طالبان کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گا۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر غزہ کی پٹی پر فضائی حملے شروع کردیئے

🗓️ 16 جون 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف

نسل پرست اسرائیل کی خدمت میں مغربی ٹیکنالوجی کمپنیاں

🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مغربی کمپنیوں کی غیر قانونی سرمایہ کاری

مشکل گھڑی میں دنیا کا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا سفارتی کامیابی ہے، بلاول بھٹو

🗓️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

افریقی ملک کیمرون میں ہولناک ٹریفک حادثہ 53 افراد جل کر راکھ

🗓️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:افریقی ملک کیمرون میں ایندھن لے جانے ٹرک اور مسافر بس

روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع

🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے دفتر نے جو بائیڈن کے

حزب اللہ شمالی محاذ پر صیہونیوں کو کیسے چنے چبوا رہی ہے؟

🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ، جو غزہ اور فلسطینی عوام کی حمایت کے

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

🗓️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملکی سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا

سوڈانی فوج کا جنگ بندی مذاکرات میں مزید شرکت کرنے سے انکار

🗓️ 1 جون 2023سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا کہ وہ ریپڈ ایکشن فورسز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے