?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشنر نے کہا ہے کہ طالبان نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرکے افغانستان کو نازک مراحل میں ڈال دیا ہے۔
دویچہ ولہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشل باشلہ نے کہا ہے کہ طالبان نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے افغانستان خطرناک مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس سے خطاب میں طالبان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے نزدیک افغان شہریوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے اور طالبان کے نزدیک افغان عوام کی مشارکت اور آراء کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ طالبان عملی طور پر افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے خلاف ہیں۔
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ طالبان نے عبوری حکومت کو تشکیل دے کر اپنے مؤقف کو واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے علاوہ کسی دوسرے کو برداشت نہیں کریں گے، طالبان کی حکومت میں خواتین کا بھی کوئی حصہ نہیں جبکہ ایسے معتبر شواہد موجود ہیں کہ طالبان اپنے مخالفین اور سابق حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کررہے ہیں، واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی برائے انسانی حقوق کونسل کا اجلاس 8 اکتوبر تک جاری رہےگا۔
مشہور خبریں۔
یوکرائن پر حملوں کی مذمت کے سلسلہ میں قرارداد پر روس کا ویٹو
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یوکرائن میں فوجی
فروری
شمال مغربی شام میں کار بم دھماکہ؛متعدد عام شہری زخمی اور ہلاک
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمال مغرب
فروری
ایک بار پھر ایران اور حزب اللہ کے خلاف بنی گانٹز کی بیان بازی
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے آج پیر
اگست
اسلام آباد سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ
?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے
فروری
غزہ کی جنگ نے دنیا کے سامنے صیہونی حکومت کی ہوا نکال دی
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مفکر حمود الاھنومی نے اس بات کی طرف اشارہ
جنوری
عراق میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا قانونی طور پر جرم
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ نے آج جمعرات 26 مئی کو صیہونی حکومت
مئی
کیا چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے جو بائیڈن
نومبر
پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کو ایک اور مشکل کا
جنوری