?️
سچ خبریں:الجزیرہ نے لکھا ہے کہ قدس فورس کے قریبی ایک غیر سرکاری ایرانی ذریعے نے کہا کہ IRGC فورسز اور ایرانی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے اندر اور باہر صیہونی حکومت کے کمانڈروں کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل نے ایران اسرائیل کے ہاتھوں اپنے کمانڈروں کے قتل کے خلاف جوابی کارروائی کیوں نہیں کرتا؟ کے عنوان سے اپنی ایک رپورٹ میں پاسبان حرم شہید خدائی کے قتل کا حوالہ دیا اور لکھا کہ پاسداران انقلاب کے ایک سابق کمانڈر کا خیال ہے کہ ان کا ملک نے اسرائیل کی کارروائیوں سے غافل نہیں ہے بلکہ اس نے شام یا جنوبی لبنان کی گولان کی پہاڑیوں یا فلسطین کے اندر سے اپنے اتحادیوں کے ذریعے براہ راست یا بالواسطہ جواب دیا ہے۔
الجزیرہ نے مزید لکھا کہ قدس فورس کے قریبی ایک غیر سرکاری ایرانی ذریعے نے کہا ہے کہ IRGC فورسز اور ایرانی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے اندر اور باہر صیہونی حکومت کے کمانڈروں کو بارہا نشانہ بنایا ہے،اس ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی کمانڈروں کے خلاف براہ راست کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 20 اسرائیلی شخصیات ہلاک ہو چکی ہیں جن میں 45 سالہ موساد افسر فہیم حناوی کی 4 دسمبر 2020 کو تل ابیب کے جنوب مشرق میں گھناٹن کے علاقے میں ایک چوراہے پر ہونے والی ہلاکت شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے سات دن بعد ہوئی جبکہ گزشتہ سال ایران نے فخری زادہ کے قتل کے جواب میں تل ابیب کے اندر حناوی کے علاوہ دو دیگر افسران کو بھی ہلاک کر دیا تھا اس کے علاوہ 42 سالہ جنرل شیرون اسمان یکم جنوری 2021 کو وسطی فلسطین کے شہر نیتنیا میں ایک فوجی اڈے پر مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 13 مارچ کو عراق کے شہر اربیل میں موساد کے ہیڈکوارٹر پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں موساد کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف گیبریل ٹکر سمیت 12 دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا
?️ 3 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کے پیش نظر
ستمبر
خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا بلینکٹن کے نام خط
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن نے انتھونی بلینکٹن کے نام
مارچ
ہم امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے: طالبان وزیر داخلہ
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی
مئی
ایلان ماسک نے ٹرمپ کی ٹویٹر پر واپسی سے اتفاق کیا
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر کے نئے مالک ایلان ماسک نے
مئی
لداخ کے شعبہ سیاحت میں بیرونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ
?️ 12 اپریل 2025لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
اپریل
اسرائیلی نیٹ ورک -24 کا دفتر فوری طور پر بند کیا جائے: مراکشی صحافی
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: مراکش کے صحافیوں نے پیر کی سہ پہر ایک بیان
جون
اسد عمر، اسد قیصر کی جہانگیر ترین گروپ سے روابط کی تردید
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر
جون
خالی ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے کا صیہونیوں کا ڈھونگ؛اغراض و مقاصد
?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:ایک تجزیہ ہے کہ صہیونیوں نے خلیج فارس میں ایک مربوط
اگست