صیہونیوں کے ہاتھوں خان یونس میں 45000 عمارتیں تباہ

خان یونس

🗓️

سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں خان یونس کی شائع شدہ سیٹلائٹ تصاویر اس علاقے میں 45000 عمارتوں کی تباہی یا نقصان کی نشاندہی کرتی ہے۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے حملوں کے نتیجے میں خان یونس میں 45 ہزار عمارتیں جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خانیونس میں صہیونی فوج مجاہدین کے جال میں

اس حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کی تقریباً 55 فیصد عمارتیں گزشتہ مہینوں میں یا تو مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔

الجزیرہ چینل نے چند روز قبل غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں اس علاقے سے صیہونی افواج کی پسپائی کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی کی اطلاع دی تھی۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے خان یونس سے صہیونی افواج کی پسپائی کے بعد اس علاقے میں وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کی خبر دی۔

رپورٹ کے مطابق اس علاقے پر فوجی حملے کے دوران صیہونی فوجیوں نے جان بوجھ کر طبی مراکز، اسپتالوں اور دیگر اہم تنصیبات کو تباہ کیا ہے۔

کل عبرانی زبان کے اخبار Ha’aretz نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی فوج نے اپنے اہم اہداف حاصل کیے بغیر خان یونس سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا۔

مزید پڑھیں: خانیونس کے محصور ہسپتال میں انسانی تباہی کے آثار

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ حماس اور یحییٰ السنوار اور محمد ضیف جیسے القسام بٹالین کے سربراہوں کا قتل، خان یونسپر زمینی حملے میں صیہونی حکومت کی فوج کے اہم مقاصد میں تھے جن میں سے ایک بھی حاصل نہیں ہوا۔

مشہور خبریں۔

میں نے ایران پر ٹرمپ کے فوجی حملے کو روکا: مارک اسپیر

🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:  ڈونالڈ ٹرمپ کے سیکرٹری دفاع مارک اسپیئر نے کل اتوار

سوڈانی ریپڈ ایکشن فورسز جنگ بندی کے لیے تیار

🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان کی ریپڈ ایکشن فورسز کے سیاسی مشیر نے اعلان کیا

امریکی حکام کے گھروں سے غیر مرتب شدہ دستاویزات کا سلسلہ جاری

🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی پولیس ایف بی آئی نے انڈیانا میں سابق نائب

مالی سال 2023 کے 11 مہینے: وفاقی حکومت کے ملکی قرضوں میں 60 کھرب روپے کا اضافہ

🗓️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 11 مہینے

روس اور چین کے مقابلے میں بائیڈن کیسے ناکام ہوئے؟

🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: چین اور روس سمیت جوہری طاقتوں کے جوہری ہتھیاروں کو

یمنی عوام طوفان القدس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمن کے عوام نے اس ملک کے مختلف شہروں اور

سعودی شہزادے امریکی اورصیہونی منصوبوں کے حامی

🗓️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: پرانے زمانے میں جب کچھ قبائل لوٹ مار کرتے تھے اور

ہم خانہ جنگی کے دہانے پر ہیں:صیہونی سربراہ

🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے عدالتی اصلاحات کے میدان میں نیتن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے