سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ عام طور پر جو خیال کیا جاتا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملحقہ غزہ اورلبنان کی سرحد خطرناک ہے لیکن اس کے برخلاف مصر کی سرحد زیادہ خطرناک ہے۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ لبنان اور غزہ کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر ہمیشہ سے غور کیا جاتا رہا ہے ، لیکن ایسا لگتا ہے کہ مصر کے ساتھ ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر زیادہ سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور یہ زیادہ خطرناک ہے،رپورٹ کے مطابق مصر کی سرحد پر تعینات فوجیوں کو دو خطرات درپیش ہیں؛داعش سے وابستہ سینا گورنری کا خطرہ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خطرات۔
صیہونی اخبار کے مطابق اگرچہ منشیات کی اسمگلنگ کا خطرہ کم خطرناک ہوسکتا ہے ، لیکن منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف لڑائی میں بھی فائرنگ کی جاتی ہے، یروشلم پوسٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اگرچہ حالیہ برسوں میں اسرائیلی فوج نے مصری سرحد کے پار منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں پیشرفت کی ہے تاہم ان کامیابیوں نے منشیات کی اسمگلنگ کو پرتشدد بنا کر ظاہر کیا ہےاس لیے کہ اس سے اسمگلر جنگی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں اور سرحد پرتعینات اسرائیلی اورمصری فوجوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسمگلروں نے کچھ علاقوں میں اسرائیلی فوجی اڈوں میں گھس کر ان کے اسلحہ اور گولہ بارود چوری کیا ہےجبکہ صیہونی فوج ان کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیاں، اقوام متحدہ نے بھارت کو بے نقاب کردیا
جون
پیوٹن اور اردوغان کی باکو اور ایروان کے سلسلے میں بات چیت
ستمبر
ایران اور پاکستان خطے میں غیر ملکی مداخلت کے مخالف
اگست
گوٹیرس کے یوکرین کے دورے کے ساتھ ہی، روس نے حادثاتی ایٹمی تباہی سے خبردار کیا
اگست
عراق اور شام میں امریکی قابضین کو ایک اور دھچکا
جنوری
پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما پر بڑا الزام
جون
وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا
جولائی
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کا ٹھکاہ تباہ
نومبر