?️
سچ خبریں:برطانیہ کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اس ملک کے حکام سے اماراتی خاتون کارکن کی مشتبہ موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق عرب دنیا کی ڈیموکریسی (ڈی اے ڈبلیو این) نامی انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانوی پولیس کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ اماراتی کارکن آلاء الصدیق کی ہلاکت کے سلسلے میں کوئی غیر قانونی کاروائی نہیں کی گئی ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور بحرین پوری دنیا کے کارکنوں کو پرتشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
تنظیم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ لی واٹسن نے کہاکہ یہ سوچنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ الصدیق کی موت محض ایک افسوسناک واقعہ تھا،برطانوی حکام کو ہمیں یقین دلانا ہوگا کہ اس سلسلہ میں کوئی غیر قانونی جرم نہیں ہوا ہے،دوسری جانب ٹیمز ریجن میں پولیس نےآلاء الصدیق کی حادثے میں موت کے واقعہ کے گواہان سے بیان دینے کے لئے کہا، پولیس نے بتایا کہ تین دیگر افراد بھی الصدیق کی کار میں تھے جبکہ دوسری کار کا ڈرائیور زخمی ہوا۔
درایں اثناآکسفورڈ پولیس نے گواہوں یا کسی کو بھی اس کی موت کے بارے میں معلومات رکھنے پر پولیس سے رابطہ کرنے کے لئے کہا،واضح رہے کہ الصدیق سن 2019 کے آغاز سے برطانیہ میں پناہ گزین تھیں، وہ اماراتی کارکن محمد الصدیق کی بیٹی تھیں جنھیں 2012 میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ جیل میں ہیں۔
واٹسن نے کہا کہ عزم اور استحکام ہم سب کے لئے ایک نمونہ ہے،اس تنظیم نے اماراتی عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی موجودگی میں تدفین کے لئے آلاءکی لاش کو متحدہ عرب امارات واپس کرنے کے انتظامات کریں اور ان کے جنازے میں شرکت کے لئے اکے والد کو رہا کریں ،واٹسن نے کہا کہ برطانیہ میں علاء الصدیق کا برطانیہ میں پناہ گزیں ہونا ان کی حکومت کے جبر کا براہ راست نتیجہ ہے، اپنے پیاروں سے دور ان کی موت متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ظلم کا افسوس ناک نتیجہ ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس نے مغربی کنارے میں صیہونی آبادکار پر حملے کو سراہا، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
?️ 23 اگست 2026سچ خبریں:حماس اور فلسطینی مجاہدین تحریک نے مغربی کنارے کے شمالی اریحا
اگست
الیکشن کمیشن حملہ کیس: اسدعمر کی بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسدعمر
اکتوبر
مریم نواز کی عوام دوست، متوازن بجٹ پر وزیراعظم کو مبارکباد
?️ 10 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اور
جون
سابق یورپی قانون ساز: مغرب اسرائیل کی نسل پرست حکومت کی حمایت کرکے جنگی جرائم میں ملوث ہے
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مک والیس نے آج غزہ
جولائی
شام کا امریکی فیصلے کا استقبال اور جولانی کا ٹرمپ کے لیے خوشی کا اظہار
?️ 25 اگست 2026سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے
اگست
جنگ بندی کی توسیع کے چند گھنٹے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ، 6 افراد شہید
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:امریکی اعلان کے مطابق جنگ بندی میں توسیع کے چند گھنٹے
مئی
شامی عوام کو داعش کے دھمکی آمیز پیغامات موصول
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:دیر الزور میں کچھ شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی
فروری
جنوب لبنان میں شدید دھماکے؛ اسرائیلی تجاوزات کا سلسلہ جاری
?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں: المیادین نیٹورک کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی
جولائی