?️
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے اور اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی کو پارٹی کے سینئر نائب صدور کے لیے نامزد کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں وزر کے علاوہ بلوچستان سےتعلق رکھنے والے خان محمد جمالی اور سندھ سے تعلق رکھنے والے امیر بخش بھٹو کو بھی پارٹی کے سینئر نائب صدور کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اسد عمر کو گزشتہ ماہ پارٹی کا سیکریٹری مقرر کیا تھا تاکہ پارٹی کی تنظیم نو کی جاسکے، انہوں نے پی ٹی آئی صدور کے لیے 8، ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور جوائنٹ سیکریٹری کےلیے 4 ،4 افراد کو نامزد کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے صدور کے لیے سینیٹر اعجاز چوہدری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی، عطااللہ، حمید الحق، نصیب اللہ مری اور شریف جوگی زئی کو نامزد کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بطور چیئرمین پارٹی ملک بھر میں پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کردیا تھا۔
عمران خان نے پارٹی کے 8 سال پرانے تنظیمی ڈھانچے کی تجدید نو کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی سطح پر نئے عہدیداران کو بھی نامزد کیا تھا۔
اس مقصد کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے عامر محمود کیانی کی جگہ اسد عمر کو مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کرتے ہوئے اس عہدے پر فائز ایم این اے کو جنرل ایڈیشنل سیکریٹری مقرر کردیا تھا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کو بالترتیب جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب اور سندھ پارٹی کو صدر بنایا گیا ہے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک کو خیبرپختونخوا میں پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری سونپی گئی۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بلوچستان سے پارٹی کے صدر ہوں گے۔سال 2013 کے عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی نے پارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ متعارف کروایا تھا جس کے تحت پنجاب اور کے پی کو 4 علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جن میں سے ہر ایک کا صوبائی سطح پر کوئی عہدیدار نہیں تھا۔
بعد ازاں 2019 میں پارٹی کی جانب سے منظور کیے گئے نئے آئین میں علاقوں پر مبنی وہی ڈھانچہ برقرار رکھا گیا جب کہ سندھ اور بلوچستان کو بھی چار علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ایران کے اسلامی انقلاب کی بقا کا راز
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:2019ء میں ایران کے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ سے پہلے
فروری
استقامتی محاذ کے نشانے پر سب سے حساس صیہونی مراکز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:مزاحمتی ذرائع ابلاغ میں ایسی متعدد رپورٹیں شائع ہوئی ہیں جن
نومبر
حماس کا مسجدالاقصی میں صہیونی پرچم مارچ پر شدید انتباہ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی آبادکاروں کی جانب سے
اپریل
مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا
?️ 19 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے
مئی
دو سال کی جنگ کے بعد غزہ: 84 فیصد تباہی، 71 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دو سال کی تباہ کن جنگ کے
مئی
مشرق وسطی کا کینسر
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
اگست
عراقی وزیر خارجہ: ہم خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کے مخالف ہیں
?️ 30 جون 2026سچ خبریں: عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے خطے میں جنگ
جون
ونزوئلا پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں: ٹرمپ
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئلا میں داخلہ حملے کے امکان کے
نومبر