صیہونیوں کے لیے فضائی حدود کھولنا دوستی کی علامت نہیں:سعودی عرب

فضائی

?️

سچ خبریں:ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کرنے کے بارے میں صہیونی رہنماؤں کے دعوؤں اور پروپیگنڈے کے باوجود اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی فضائی حدود کو تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھولنا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی علامت نہیں ہے۔
سعودی عرب نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے اور فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نائب مستقل نمائندے محمد العتیق نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کے اشارے سے متعلق میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کی جانب سے تمام ایئر لائنز بشمول اسرائیلی کمپنیوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کے فیصلے کا مطلب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف ایک قدم نہیں ہے۔

یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نائب نمائندے نے سلامتی کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایئر لائنز کو ہماری فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت جاری کرنے کا فیصلہ، ہماری بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق ہے۔

 

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کے چارٹر امریکی سیاسی مقاصد پر قربان

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خواتین کی حیثیت سے متعلق اس ادارے کے

صیہونیوں کی ایک اور رسوائی کا انکشاف

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی ایئرلائن کی فلائٹ اٹینڈنٹ جس کے بارے میں کہا

ہندوستان اور برازیل نے کیا ٹرمپ کی دھمکیوں کو نظرانداز

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان اور برازیل امریکی

فلسطینی پرچم کے خلاف بن گوئیر کے فیصلے پر یروشلم میں زبردست مظاہرے

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:نئی صیہونی حکومت کی کابینہ کے فلسطینیوں کے خلاف تناؤ پیدا

روس کی ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے تبادلے کے لیے بات چیت

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے جمعہ کو

اولمرٹ: غزہ میں جنگ بند ہونی چاہیے

?️ 21 مئی 2025سچ خریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک بیان

امریکہ کینسر کے مریض کی طرح مر رہا ہے: ٹرمپ

?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: 6 جنوری کی کمیٹی کی مسلسل کوششوں کے بعد ٹرمپ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے