صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے خلاف مراکشی باشندوں کے مظاہرے

مراکشی

🗓️

سچ خبریں:مراکشی حکومت کےصیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی پہلی برسی کے موقع پر اس ملک کے سیکڑوں باشندوں نے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔
الخلیج الجدید ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے عوام مراکش اور صیہونی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط کی پہلی برسی کے موقع پر سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاج کیا، یہ مظاہرے "فرنٹ فار دی پروٹیکشن آف فلسطین اینڈ اپوزیشن ٹو دی نارملائزیشن آف دی ویسٹ” کی درخواست پر کیے گئے، جو اسلامی گروپ العدل و الاحسان کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق مراکش کے مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف نعرے لگائے اور اس معاہدے کو مذموم قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے "مراکش میری آزاد سرزمین ہے اور صہیونیوں کو اسے چھوڑ دینا چاہیے”، "فلسطینی مزاحمت کرتے ہیں اور حکومتیں صیہونیوں سے سمجھوتہ کرتی ہیں”، "ملعون صیہونیو جان لوفلسطین ہمارے دلوں میں ہے”، "مغرب اور فلسطین ایک قوم ہیں” ، ” اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو کنڈم کرتے ہیں، جیسے نعرے لگائے

واضح رہے کہ مراکش کے دارالحکومت رباط سمیت بعض شہروں میں مظاہرین کو روکنے کے لیے مراکش کی سکیورٹی فورسز نے مداخلت کی جبکہ مراکش کے کارکنوں نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو ختم کیا جانا چاہیے) کے نام سے ایک ہیش ٹیگ بھی شروع کیا۔

 

مشہور خبریں۔

بلوچستان خوبصورت ترین خطوں میں سے ایک ہے

🗓️ 28 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عالمی یوم سیاحت کے

مولانا فضل الرحمٰن انتخابات کی اپنی ترجیحی تاریخ پر شہباز شریف کی حمایت کے خواہاں

🗓️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل

بحرین کا فلسطینی بچوں کے قاتل کو خوش آمدید کہنا فلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر مارنا ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک

🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے بحرین کے اچانک دورے پر ردعمل ظاہر

برآمدات کے سبب ملک میں پیاز کی قیمت 240 روپے کلو تک جاپہنچی

🗓️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمدات پر

شہید السنوار کی اسرائیل پر کاری ضرب

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ایک مضمون میں اعلان

ہم یمن کے ارد گرد پانی کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتے ہیں: مہدی المشاط

🗓️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں:    یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط

نیتن یاہو ایک ناکام وزیراعظم ہے: صیہونی میڈیا

🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ جنگ میں تل ابیب کی پالیسیوں کی ناکامی اور اس

چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں

🗓️ 9 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلافات ختم ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے