صیہونیوں کی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کے ذمہ داری قبول نہ کرنے پر قطر کی مذمت

قطر

🗓️

سچ خبریں:قطر کی حکومت نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے الجزیرہ کی فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہ کرنے پر قابض حکومت کی مذمت کی ہے۔

قطر کی نائب وزیر خارجہ لؤلؤة الخاطر نے صیہونی غاصب حکومت کی جانب سے الجزیرہ کی فلسطینی رپورٹر شیرین ابو عاقلہ کے قتل میں اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرنے سے انکار کی مذمت کی۔

الخاطر نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت نے یہاں تک کہ دنیا کی آنکھوں کے سامنے ابو عاقلہ کے جنازے میں شریک افراد پر حملہ کیا،الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق الخاطر نے یہ بھی کہا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں 2020 سے اب تک 45 سے زائد فلسطینی صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے ، اس حکومت کے خلاف ان جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

یاد رہے کہ گذشتہ مئی میں فلسطین کی وزارت صحت نے جنین شہر میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کی گولی لگنے کے نتیجے میں51 سالہ فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلا کے قتل کا اعلان کیا تھا، تاہم اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری نے اس صیہونی جارحیت پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا جس سے صیہونیوں میں مزید جرئت پیدا ہوئی کہ آئندہ بھی اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتے رہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے ملاقات ہوئی

🗓️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں وزیراعظم کی صنعتکاروں اور تاجروں کے

طالبان عالمی برادری کا ساتھ دے کر ملک میں آسانیاں پیدا کر سکتا ہے

🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے

جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف کاروائی

🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ

شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا

🗓️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ

سید امین الحق کا اسحٰق داڑ کو پیغام ’میں وزیر نہیں رہا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے‘

🗓️ 7 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین

فلسطینی کمانڈر صالح العاروری کی شہادت پر عراقیوں کا ردعمل

🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: مختلف عراقی گروہوں نے بیروت میں حماس کے سینئر رہنما

پیرس میں یوم مزدور پر پرتشدد مظاہرے

🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:پیرس میں یوم مزدور کے موقع پر ہونے والے مظاہرے درجنوں

ڈی ایف پی کامقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتے ہوئے قتل وغارت پر اظہارتشویش

🗓️ 30 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے