?️
سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کا منصوبہ بند طریقے سے فلسطینی خواتین قیدیوں پر تشدد
مذکورہ مرکز نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی عدالت نے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والی ایک فلسطینی خاتون آیت خطیب کو 4 سال قید اور 25 ہزار شیکل (صیہونی حکومت کی کرنسی) کے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
یہ فلسطینی خاتون، جو 2 سال قبل سے گھر میں نظر بند تھیں، آج سے جیل منتقل کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس فلسطینی خاتون کو اسرائیلی فوجیوں نے فروری 2020 میں گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ گھر میں نظر بند ہیں اور آج سنائی گئی سزا جیل میں کاٹیں گی۔
مزید پڑھیں: فلسطینی خاتون کے عزم کی صیہونی ظلم و ستم پر فتح
واضح رہے کہ صیہونیوں کے ہاتھوں کھلے عام ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،تاہم فلسطینی مزحمت کاروں نے صیہونیوں کو سبق سکھانے کی ٹھان رکھی ہے جسے لے کر صیہونیوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور انہیں صیہونی ریاست میں اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔


مشہور خبریں۔
دہشت گردوں کوکوئی ڈھیل دی جائے گی نہ مذاکرات ہوں گے.راناثنااللہ
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا
مارچ
جولانی کے اقتدار میں آنے کے بعد شام میں تقریباً 10,000 افراد کا قتل عام
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: شامی ہیومن رائٹس واچ نے انکشاف کیا ہے کہ بشار
اگست
یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارد داد پر وفاقی کابینہ کا اجلاس
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرار داد پر وفاقی
مئی
ہمارا ٹیکس کا نظام کاروبار میں رکاوٹ ہے مگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنی ہیں، وزیراعظم
?️ 8 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی
جنوری
بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر
?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو پاکستان
اپریل
پاک بنگلادیش تعلقات مشترکہ تاریخ اور وابستگیوں پر مبنی ہیں۔ شہباز شریف
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاک بنگلادیش
ستمبر
ریاض سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی مرکزیت پر زور
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہی
نومبر
قطر 2022 ورلڈ کپ کے نفرت انگیز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دہائی میں صیہونیوں نے عوامی سفارت کاری اور میڈیا کے
نومبر