?️
سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت میں صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔
العہدنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی درندے مسجد اقصیٰ پر اپنے روزانہ کے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس سے موصول ہونے والی تازہ ترین خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسجد اقصی پر ایک بار پھر درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حملہ کیا ، رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آباد کاروں نے غاصب فوج کی سبز روشنی سے مسجد اقصیٰ پرحملہ کیا ۔
واضح رہے کہ آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر وحشیانہ حملے اور مسجد کے صحن میں داخل ہونے کے بعد اسلام مخالف نعرے لگائے،قابل ذکر ہے کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے حملوں کا بدستورسلسلہ جاری ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس طرح کے اقدامات کے باوجود خاموش رہیں،یادرہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری توہین پر مختلف فلسطینی گروپوں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود، عالمی برادری ان اقدامات کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہی ہے اور دوسری طرف بیشتر عرب ریاستوں کے حکمرانوں کو مسجد اقصی سے زیادہ صیہونیوں سے پیار ہے یہاں تک کہ کچھ تو انہیں اپنا چچازاد بھی کہنے سے نہیں کتراتے اور اس غیر قانونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین سب سے آگے آگے ہیں ، متحدہ عرب امارات نے تو اپنے ملک کو صیہونیوں کے لیے سیر و تفریح کا مقام بنا دیا ہے کہ جب وہ فلسطینیوں کو مارتے مارتے تھک جائیں تو یہاں آکر آرام کر سکتے ہیں جہاں انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں حتی کہ جو کام وہ اپنے ملک میں نہیں بھی کر سکتے ہیں وہ یہاں آکر انجام دیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حماس کے رہنماؤں کے خلاف صیہونی قاتل دستے سرگرم
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت نے خطے اور یورپ کے
مئی
آج کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈنا ناممکن ہوچکا، صبا فیصل
?️ 17 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ حال
جنوری
سعودی اور اماراتی حکمرانوں کا بائیڈن سے بات کرنے سے انکار کرنے کا کیا مطلب ہے؟
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نےاپنے اداریے میں، ان وجوہات اور ان کے
مارچ
تارکین وطن ایک بار پھر پانی کی نظر
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:تیونس کے پانیوں میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب جانے
اپریل
فلسطینیوں کی نسل کشی کن کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟ عمران خان کیا کہتے ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے
اکتوبر
دہشت گردوں کوکوئی ڈھیل دی جائے گی نہ مذاکرات ہوں گے.راناثنااللہ
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا
مارچ
پاکستان چین حالیہ معاہدوں سے سی پیک میں نئے باب کا اضافہ ہو گا، انوار الحق کاکڑ
?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
اکتوبر
بن سلمان کا اسرائیل کے ساتھ تجارتی چینل بے نقاب
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ایسے چینل کا انکشاف کیا جسے سعودی کمپنیاں
جنوری