سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں صیہونی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران بائیڈن کی جھپکی کی تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ بینیٹ کے ساتھ بورنگ ملاقات نے بائیڈن کو سلا دیا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے امریکی صدر کی صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقات کے دوران سوتے ہوئے تصویر پر ٹویٹ پوسٹ کرتے ہوئے ردعمل ظاہر کیا، رپورٹ کے مطابق انھوں نے اس ٹویٹر پوسٹ میں لکھاکہ بائیڈن کی بینیٹ سے ملاقات اتنی بورنگ تھی کہ اس نےامریکی صدر کو ایک جھپکی لینے پر مجبور کیا۔
انھوں نے لکھا کہ بینیٹ جس کے پاس بیٹھے ہوئے ہیں بہتر ہے کہ سوتا ہی رہے اس لیے کہ وہ فلسطینی یا لبنانی مزاحمتی تحریک کےداغے گئے میزائلوں کی وجہ سے بجنے والے سائرن کی آواز پرہی جاگے گا۔
یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹر پوسٹ جاری رکھتے ہوئے کہا یہ جھپکی بتلاتی ہے کہ قابض صہیونی حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے،بائیڈن کی سوتے ہوئےتصویر یہ سب کچھ کہتی ہے۔