سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے پر حملے میں آج 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق صہیونی ملیشیا مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کردیئے ہیں، رپورٹ کے مطابق صیہونی عسکریت پسندوں کے بڑے پیمانے پر حملے کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
صیہونی عسکریت پسندوں نے جھڑپوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لیا،واضح رہے کہ انسانی حقوق کے گروپوں نے حال ہی میں اعلان کیا کہ صہیونی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں گذشتہ ماہ 134 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا،یاد رہے کہ صیہونی آئے دن بے گناہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیتے ہیں جبکہ ان کے خلاف کسی قسم کا حتی الزام بھی لگانے سے قاصر ہوتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کی متعد تنظمیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی درندگی کے خلاف آواز اٹھائے جانے کے بعد بھی اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری مجرمانہ طور پر خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے جبکہ بعض شیخ نشین عرب ریاستوں کے حکمران تو صیہونیوں کو گلے لگانے کے لیے ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور فلسطین نیز عالم اسلام کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے درپے ہیں لیکن یہ پھر بھی ان سے خوش نہیں ہوتے اور آئے دن ان کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرتے رہتے ہیں کبھی دودھ دینے والی گائے کہتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں کہ اگر ہماری حمایت نہ ہوتو تم ایک ہفتہ بھی مسند اقتدار پر براجمان نہیں رہ سکتے۔