شام میں روسی فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد ہلاک

روسی

?️

سچ خبریں:روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
روسی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کے روز شام کے صحرا میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھاری بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سیریئن آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کی ویب سائٹ کے مطابقروسی لڑاکا طیاروں نے مغربی شام کے حمیمیم ہوائی اڈے سے اڑ ان بھری، یاد رہے کہ اس خطے کے تین دن پرسکون رہنے کے بعد ، حلب ، حما ۃ اور لاذقیہ کے درمیان کے علاقوں میں داعش کے 60 مختلف ٹھکانوں پر حملوں کے علاوہ روسی لڑاکا طیاروں نےحمص کے مشرقی صحرا کو نشانہ بنایا۔

ویب سائٹ نے مزید کہا کہ داعشی دہشت گردوں نے پچھلے ایک سال کے دوران شام کے صحرا میں غیر سرکاری ٹھکانوں پر حملوں کے سلسلے میں چار آئل ورکرز ، 11 چرواہے اور ایک چھوٹی بچی کو ہلاک کردیا نیز گذشتہ ایک سال میں شامی، روسی فوج اور ان کے اتحادیوں کے حملوں میں داعش کے 809 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ پچھلے مہینے مشرقی شام میں امریکہ کے زیر قبضہ علاقوں خصوصا التنف کے علاقے سے داعشی عناصر نے شامی اور اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جس کے بعد شامی فوج نے دیر الزور اور حمص کے درمیانی صحرا کے علاقوں کو خالی کرانے کی کاروائی کی۔

مشہور خبریں۔

البرادعی کا امریکی صدر کے غزہ پلان پر تبصرہ

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: محمد البرادعی، سابق مصری وزیر خارجہ اور بین الاقوامی ایٹمی

ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو

تل آویو اور صہیونی فوج کی سنسر شپ میں دھماکے کی آواز سنی گئی

?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی میڈیا نے پیر کی صبح اطلاع دی ہے کہ

لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام کا عجیب و غریب اعلان

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، ندی نالے بپھر گئے، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلالیا

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، نالہ

ہم یوکرین پر قبضہ نہیں چاہتے:پوٹن

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ

مزاحمت کا واضح انتباہ

?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: آج فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے خلاف جنگ کے دوران

ونزوئلا کا تیل امریکہ کا حق ہے!: ٹرمپ کے سینئر معاون

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:ٹرمپ کے سینئر معاون اسٹیفن ملر نے ایک بیان میں کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے