صیہونی رہنماؤں کا مظاہرین کو دبانے کا مطالبہ

صیہونی

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم اور قائم مقام وزیر اعظم سمیت صیہونی حکومت کے رہنماؤں نے صیہونی مظاہرین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ وہ سڑکوں پر پرتشدد مظاہروں کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

صیہونی نیوز سائٹ اسرائیل نیوز کے مطابق صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم یائر لاپڈ اور اس حکومت کی نئی کابینہ کی تشکیل کے انچارج بنجمن نیتن یاہو نے صیہونی مظاہرین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، لاپڈ نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ میں پولیس سے کہتا ہوں کہ جلد از جلد فسادات کی تحقیقات کرے اور اس کے قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے،نیتن یاہو نے ایک ٹویٹ میں اس بات پر بھی زور دیا کہ میں پولیس سے کہتا ہوں کہ مجرموں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے،اسرائیل کی سڑکیں پرتشدد فسادات کی جگہ نہیں ہیں۔

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی وزارت کے عہدے کے امیدوارایتمار بن گویر نے بھی لکھا کہ تشدد آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ افراتفری ہے،پولیس کو نقصان پہنچانے کے جرم میں فسادیوں کو جیلوں میں جانا چاہیے اور پولیس کو ان کے ساتھ سخت رویہ اپنانا چاہیے،شاس پارٹی کے سربراہ اور صیہونی حکومت کی وزارت داخلہ کے عہدے کے امیدوار آریہ داریی نے بھی کہا کہ تشدد اور بغاوت احتجاج نہیں بلکہ خدا کی توہین ہے اور میں دل و جان سے باغیوں کی بریت کا اعلان کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایک موبائل فون کی دکان کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کی گرفتاری کے بعد مظاہروں میں شدت آگئی،جمعرات کی شام سیکڑوں صیہونی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، سڑکیں بلاک کیں اور ٹریفک لائٹس کو آگ لگا دی۔

 

مشہور خبریں۔

ترسیلات زر 10.8 فیصد کمی کے بعد 17.9 ارب ڈالر رہ گئیں

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی

کینیڈا اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی،نیتن یاہو گرفتار کیا جائے گا کینیڈا کا اعلان 

?️ 21 اکتوبر 2025کینیڈا اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی،نیتن یاہو گرفتار کیا جائے گا

وزیر تعلیم نے بھی نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے

آستان علوی (ع) نے ہجوم اور دم گھٹنے سے زائرین کی ہلاکت کی تردید کی

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:     روضہ امام علی (ع) نے اعلان کیا کہ ہجوم

حزب اللہ کا اسرائیل سے انتقام کیسا ہوگا؟لبنانی وزیر خارجہ کی زبانی

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبدالله بوحبیب نے سی این این

مشرق وسطی میں وحشت ایجاد کرنے کی امریکی کوشش

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ

روس کے ہاتھوں ایک دن میں3 یوکرائنی جنگی طیارے تباہ

?️ 11 جون 2022سچ خبریں:   روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے