صیہونی حکومت جارحیت اور دہشتگردی میں اپنی بقا سمجھتی ہے:ایران

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی بقا قتل و تشدد اور جارحیت و دہشت گردی میں ہی دیکھتی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے غاصب صیہونی حکومت ایک فتنہ پرور اور بحران پیدا کرنے والی حکومت ہے اور وہ نسل پرستی کی اپنی پالیسی کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ظالمانہ اور جارحانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نے پیر کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ میں غاصب صیہونی حکومت کے صدر کے حالیہ دورۂ عرب امارات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونی حکومت ایک جعلی اور غیر قانونی حکومت ہے۔

انہوں نے اس جارح حکومت کو عالمی برادری کے لئے باعث شرم قرار دیا جو اپنے بحرانوں کو علاقے کے دیگر ملکوں میں منتقل کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کہ جس کی ماہیت جارحیت، قتل و غارت اور سفاکیت پر استوار ہے پورے علاقے کو اپنے فتنے کی آگ کی لپیٹ میں لے لے گی، اس لئے اس کی جارحیت کا سد باب کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات میں آنے والے عارضی وقفے کے بارے میں کہا کہ ویانا مذاکرات میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران خاصی پیشرفت ہوئی ہے اور زیر بحث مسائل میں کچھ نکات ایسے ہیں جن میں اچھی اور تیز رفتار پیشرفت ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر فریق مقابل خاص طور سے امریکہ ایران کے برحق مطالبات کو تسلیم کرتا ہے اور ایٹمی معاہدے سے بڑھ کر ایران سے مطالبات سے باز رہتا ہے تو پائیدار اور اچھے سمجھوتے کا حصول بہت ممکن ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علا‍قے کے مختلف ملکوں منجملہ عراق اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جتنا زیادہ یکجہتی بڑھے گی اتنا ہی زیادہ تعاون کے مواقع پیدا ہوں گے،انہوں نے تہران ریاض تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ مفاہمت اور ایک دوسرے کی طرف آگے بڑھنا علاقے کے ملکوں کے مفاد میں ہے اور دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔

سعید خطیب زادہ نے یمن پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت کے بارے میں کہا کہ ان حملوں میں یمنی عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عام شہری ہی اس جارحیت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ یمنی عوام کی آواز بن کر ان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور وہ سیاسی طریقے اور یمنی فریقوں میں مذاکرات کے ذریعے بحران کو ختم کرانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر اعلی علی اصغر خاجی نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں جنگ یمن کے خاتمے اور اس کا محاصرہ ختم کرانے میں یو این اور عالمی برادری کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ یمن میں منصفانہ امن کے قیام کے لئے ایران اپنی کوششیں بدستور جاری رکھے گا۔

 

مشہور خبریں۔

مفتی اعظم عمان کی فلسطینی مزاحمت کی عسکری صلاحیت میں اضافے پر مبارکباد

🗓️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی سے فائر کیے

یمنی جنگ میں انصار اللہ نے یو اے ای کے کارڈز کیسے جلائے؟

🗓️ 27 جنوری 2022سچ خبریں:  متحدہ عرب امارات کی یمنی جنگ میں مداخلت کا اصل

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مجرمان کو عبرت ناک سزا ملے گی

🗓️ 10 دسمبر 2021ملتان (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ

دنیا کا دھوکہ بازی کا دار الحکومت

🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سالانہ ۳ بلین

قیدیوں کی رہائی کے بارے میں قطر کے ساتھ سلیوان کی گفتگو

🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ سلیوان

بھارت شروع سے کرکٹ میں پاکستان کیخلاف سازش کرتا رہا ہے

🗓️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹر فیصل جاوید

یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم

🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:اٹلانٹک کونسل کے ایک سینئر رکن نے یوکرین کے ساتھ جنگ

اکتوبر کی جنگ سے اسرائیلیوں کے پسینے چھوٹے

🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: ٹائمز آف اسرائیل کے عبرانی ورژن میں آج شائع ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے