سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں صیہونیوں کی طرف سے یروشلم میں ایک فلسطینی شہری کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صیہونیوں کے جرائم فلسطینیوں کو مزاحمت سے باز نہیں رکھ سکیں گے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری کی شہادت پر مبنی حالیہ صہیونی مظالم پر ردعمل کا اظہار کیا، رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے مقبوضہ بیت المقدس میں "محمد شوکت سلیمہ” کو شہید کرنے کے صہیونی اقدام کو مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔
اس تحریک نے ایک بیان میں کہاکہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم جیسے محمد شوکت سلیمہ کا قتل، فلسطینی عوام کو پیچھے ہٹنے پرمجبور نہیں کر سکتا، جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی تاکید کی کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے صہیونیوں کے خلاف مزاحمت کے اپنے جائز حق کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
یادرہے کہ کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کا بیان گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کرنے کے بعد جاری کیا گیا ، اس تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیا کہ سیف القدس کو دہرایا جاسکتا ہے، ہمارے پاس وہی میزائل ہیں۔