صہیونی فوج کے ہاتھوں 6 فلسطینی گرفتار، 3 زخمی

صہیونی

🗓️

سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی نگراں کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر اریحا پر صہیونی فوج کے حملے میں 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی نگراں کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں واقع عقبہ جبر کیمپ پر صہیونی فوج کے حملے میں 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اریحا میں فلسطینیون نے صیہونی مخالف فائرنگ کی دو کاروائیاں انجام دیں جس کے نتیجے میں ایک امریکی صیہونی شہری ہلاک ہوا اور متعدد صیہونی زخمی ہوئے، تاہم اس کے بعد سے اریحا پر صیہونی افواج کے حملوں میں شدت آگئی ہے۔

درایں اثنا اریحا شہر کے قریب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم میں 3 فلسطینی زخمی ہوگئے جس کے بعد فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا کہ اریحا شہر کے اطراف میں ہونے والی جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 3 فلسطینی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہستپال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت جبکہ صیہونی انتہاپسند کابینہ کی وجہ سے صیہونی ریاست اندر سے ٹوٹ رہی ہے اور خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے جسے روکنے کے لیے صیہونی حکام بے بس نظر آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں اور اپنا غصہ نہتے فلسطینیوں پر نکال رہے کہ جس کی مثال حالیہ ہی میں صیہونی جارح فوج کے ہاتھوں 10 فلسطنیوں کے شہید کیے جانے میں مل سکتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ کو مزید کون سے ہتھیار چاہیے؟ایلان مسک

🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی ارب پتی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلان مسک

وزیر اعظم نے ہندووں کو ہولی کی مبارکباد دی

🗓️ 28 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں ) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق وزیر اعظم عمران

ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون؛ کیا بات چیت ہوئی؟

🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ

ڈیرہ غازی خان میں ایک خوفناک تصادم میں 29 افراد ہلاک

🗓️ 19 جولائی 2021دیرہ غازی خان (سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے تونسہ

300000 صہیونیوں کی ذاتی معلومات ہیک

🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کئی سیاحتی ویب سائٹس کو

یمن میں کون امن قائم نہیں ہونے دے رہا؟

🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے منگل

القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کو دستاویزات کے ساتھ کل طلب کرلیا

🗓️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی

مقبوضہ فلسطین سے سرمایہ داروں کا فرار اور اسرائیل کے خاتمے کی وارننگ

🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:اکتوبر 1973 کی جنگ کے بعد جب مصر اور شام صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے