صہیونی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار؛ 1 ہلاک ، 31 زخمی

صہیونی

🗓️

سچ خبریں:جنوبی کوریا میں صیہونی حکومت کے سیاحوں کو لے جانے والی بس الٹنے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

عرب 48 نیوز ویب سائٹ نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ جنوبی کوریا میں صہیونی سیاحوں کو لے جانے والی بس الٹنے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

صیہونی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو جنوبی کوریا کے شہر چونگجو میں 33 سیاحوں سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کم از کم 10 سیاح شدید زخمی ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا اور اس وقت ان کا علاج جاری ہے نیز سیول میں ہمارے سفارتی نمائندے جائے حادثہ پر جا کر اور ہسپتال جا کر زخمیوں کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

نیوز سائٹ کے مطابق بعض مقامی ذرائع نے اس واقعے میں کم از کم ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے، یاد رہے کہ جنوبی کوریا حال ہی میں اسرائیلی آباد کاروں کی سیر و تفریح کے لیے مقبول ترین مقامات میں سے ایک بن گیا ہے نیز تل ابیب اور سیول نے ستمبر میں کسی ایشیائی ملک کے ساتھ اسرائیل کے پہلے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

سابق انٹیلیجنس چیف کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

🗓️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوج نے مبینہ طور پر آئی ایس آئی

یوکرین جنگ میں مغربی مداخلت بڑھ رہی ہے:روس

🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں

الجزیرہ میں صیہونیوں کا اسکینڈل

🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:حالیہ برسوں میں میٹا جیسے سوشل نیٹ ورکس کو فروغ دینے

ترکی کی ایک بار پھر زبانی فلسطین کی حمایت

🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے فلسطین کی آزاد

کیا پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کر رہی ہے؟

🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست کو تبدیل

آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن اور مفروضوں پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر

🗓️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

🗓️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے

نیا بلدیاتی نظام عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

🗓️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت کا نیا بلدیاتی نظام عدالت میں چیلنج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے