?️
سچ خبریں:بچوں کے دفاع کی عالمی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ صرف 2021 میں غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 77 فلسطینی بچے شہیدجبکہ 1149 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عالمی تحریک برائے دفاع فلسطین برانچ کے مطابق صرف 2021 میں غزہ کی پٹی پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 77 فلسطینی بچے شہید اور 1149 گرفتار ہوئے ہیں،یہ وہ بچے ہیں جو اپنے والدین کے سامنے بے گناہ مارے جاتے ہیں۔
بیروت یونین پارٹی کے سیاسی وفد کے سربراہ خلیل محمد دیب فہیم نے کہاکہ صیہونی حکومت نے کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کی مختلف نسلوں کے خلاف نفرت انگیز ڈھانچہ مسلط کر رکھا ہے جس کا پہلا مقصد بچوں کو دبانا اور مارنا ہےاس لیے کہ وہ ہماری قومیت، نسل، تہذیب کی آزادی اور سب کچھ چھیننا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ موومنٹ فار ڈیفنس آف چلڈرن کا کہنا ہے کہ ہر سال 500 سے 700 کے درمیان فلسطینی بچوں کو تشدد، مار پیٹ اور توہین کے الزام میں گرفتارکرکے قیدخانوں میں ڈالا جاتا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی میڈیا کی تصاویر میں بارہا صہیونی ملیشیا کو فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کا مقصد بچوں کو ڈرانا اور حراست میں لینا ہے، لبنان کے بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار محمد شمس نے بھی ان واقعات پر انسانی حقوق کی تنظیموں کے رد عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اصل مسئلہ صیہونی حکومت کے لیے امریکہ اور مغرب کی حمایت ہے۔
انھوں نے کہا کہ گویا ان بچوں کا ٹرائل محض ایک اعدادوشمار ہے جس کا اعلان کیا جاتا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 2000 سے اب تک 2200 فلسطینی بچے شہید اور 15 سے 18 سال کی عمر کے 19 ہزار بچوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صدر مملکت کی طرف سے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز واپس
?️ 4 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بغیر دستخط واپس بھیج دئیے۔میڈیارپورٹ
جون
فلسطینی گروپوں کا غزہ کے لیے امریکی قرارداد کے خلاف انتباہ
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:فلسطینی گروپوں نے امریکہ کی جانب سے غزہ کے لیے پیش
نومبر
’یومِ تقدیس قرآن‘ پر وزیراعظم کی قوم سے احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے قرآن پاک
جولائی
امریکہ کے مونٹانا میں مفرور سابق فوجی پر مہلک شوٹنگ کا شبہ
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ایک ریستوران میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں
اگست
ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ، جوبائیڈن کو امریکا کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 7 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر پر
جون
صہیونیوں کو یمن اور فلسطین میں ممکنہ میزائلی حملوں کا خطرہ
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے
مارچ
Here are 10 of the most populated cities in the world
?️ 23 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم اعزاز سے نواز دیا
?️ 2 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں) ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم
اپریل