?️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی خاتون رپورٹر کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے صحافیوں کو شہید کر رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے الجزیرہ کی فلسطینی نامہ نگار کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے اس مجرمانہ اقدام کو اس بات کا واضح ثبوت قرار دیا کہ یہ غاصب حکومت صحافت و ذرائع ابلاغ کو کوئی اہمیت نہیں دیتی اور وہ خبروں کی حقانیت کے انکشاف سے خوف کھاتی ہے یہاں تک کہ وہ اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لئے نامہ نگاروں اور صحافیوں تک کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتی۔
سعید خطیب زادہ نے بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافت کی عالمی یونین سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں خاتون صحافی کو شہید کئے جانے کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کریں اور اس قسم کے جرائم کے ارتکاب پر صیہونی حکومت کو جواب دہ بنائیں۔
انہوں نے اس قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں غاصب صیہونی حکومت کی تجویز کو فریب کارانہ اور ناقابل اعتبار قرار دیا۔
دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ شیرین ابو عاقلہ کو وہ فلسطینی نسل کبھی فراموش نہیں کرے گی جو اپنے ملک سے غاصبوں کو نکال باہر کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں نامہ نگار اور صحافی اس راہ حقیقت کو کہ جس کا انتخاب محترمہ شیرین ابو عاقلہ اور ان سے قبل فلسطین میں دیگر شہید نامہ نگاروں اور صحافیوں نے کیا ہے، ایک محافظ کی حیثیت سے ہمیشہ جاری رکھیں گے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ وہ تمام حریت پسند نامہ نگاروں پر جو صحافت کو ایک قومی فریضہ اور حقیقت کے انکشاف کا وسیلہ سمجھتے ہیں، ان کی آواز میں گولیوں کی آواز سے کہیں زیادہ دم ہے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب
اکتوبر
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
ملک بھر میں حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری
?️ 11 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہائی
جولائی
ناراض صہیونی مظاہرین کا نعرہ، نیتن یاہو قاتل ہے
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:خبری ذرائع نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف
نومبر
امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے جرمن معیشت پریشان
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
نومبر
مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متبادل مقامی اشیا کی طلب میں اضافہ ریکارڈ
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مبینہ حمایت کے
دسمبر
امریکہ کی انصاراللہ سے تعلق کے الزام میں نو کمپنیوں اور تین افراد پر پابندیاں عائد
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے تین افراد، نو کمپنیوں اور ایک تجارتی
فروری
نیب نے پولیس اور رینجرز سے مددلینے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی
مارچ