شام میں امریکی فوجی مشن کے بارے میں امریکی عہدہ دار کا بیان

شام

🗓️

سچ خبریں:ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے واشنگٹن کے ایک سرکاری عہدہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 900 فوجیوں کی موجودگی کے ساتھ شام میں امریکی مشن جاری رہے گا۔
امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے پولیٹیکو کو بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے کے باوجود کہ مشرق وسطی (مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ) میں طویل جنگیں ختم ہوچکی ہیں، 900 کے قریب امریکی فوجی شام میں موجود ہیں، امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ مسلسل موجودگی کا مقصد شامی کرد فورسز کی تربیت اور انھیں مشورے دینا ہے ۔

انھوں نے مزیدکہاکہ اس وقت میں ہمارےمشن میں کسی تبدیلی یا شام میں موجود فوجیوں کی تعداد میں کمی کی توقع نہیں کروں گا،واضح رہے کہ اس سے قبل پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اس سوال کے جواب میں کہ شام کی سرزمین پر اس وقت کتنے امریکی فوجی موجود ہیں،کہا کہ ابھی میرے ذہن میں فوجیوں کی تعداد نہیں ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ ایک ہزار سے کم فوجی شام ہیں ،ٹھیک تعداد معلوم کرنے کے لیے مجھے پوچھنا پڑے گا۔

شام میں امریکی موجودگی پر عراق کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات کے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ عراق اور شام میں اتحادیوں کی کاروائیوں کے مابین رابطہ ہے،تاہم مجھے ابھی تک معلوم نہیں کہ ان مذاکرات سے کیا فیصلے سامنے آئیں گے اور شام میں ان کی موجودگی پر اثر پڑے گا۔

پینٹاگون کے عہدیدار کے مطابق عراق اور شام میں امریکی مشنوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے کیونکہ جب سن 2014 میں داعش کا وجود سامنے آیا تو اس نے شام کو عراق میں تربیت ، بھرتی اور تیاریوں کے میدان کے طور پر استعمال کیا ۔

واضح رہے کہ شام کے بیشتر شمال مشرقی علاقے ، بشمول تیل و توانائی کے صوبے جیسے الحسکہ ، دیر الزور اور الرقہ شام کی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے زیر کنٹرول ہیں ، جسے امریکہ کی زیرقیادت اتحاد کی حمایت حاصل ہے۔

 

مشہور خبریں۔

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی وزیر خارجہ نے اہم اعلان کردیا

🗓️ 24 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان سے امریکی

آئی ایم ایف کو لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، عمران خان

🗓️ 27 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ میں جیل سے

کورونا وائرس کی اصل وجہ چینی لیبارٹری؛ وائٹ ہاؤس کا دعوی 

🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی حکومت نے چین کے ساتھ جاری تجارتی کشیدگی کے

وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھ

🗓️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے

وزیر اعظم نے بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا

🗓️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی

بحرین انسانی حقوق کا قبرستان بن چکا ہے:الوفاق

🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:جمعیت اسلامی الوفاق نے اعلان کیا کہ بحرین انسانی حقوق کا

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی جارہی ہیں، وزیراعظم

🗓️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں قیمتوں میں بے لگام اضافے کے درمیان

عراقی مزاحمتی گروہوں کا امریکی قابضین کو اہم پیغام

🗓️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں کی کوآرڈینیٹنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے