سوڈان میں وسیع مظاہرے، 92 افراد زخمی

سوڈان

🗓️

سچ خبریں:سوڈان میں ہونے والے مظاہروں میں خرطوم، بحری اور ام درمان شہروں میں 92 افراد زخمی ہوئے۔
القدس العربی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، سوڈانی معالجین کی کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں میں 92 افراد زخمی ہوئے، بیان میں مزید کہا گیا کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں 71 افراد، شمالی شہر بحری میں 18 جبکہ خرطوم کےمغرب میں واقع شہرام درمان میں تین افراد زخمی ہوئے۔

یادرہے کہ اتوار کے روز، ہزاروں سوڈانی مظاہرین نے خرطوم، بحری اور ام درمان اضلاع میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے، جن میں عوامی حکومت، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مظاہرین کے قتل کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا،واضح رہے کہ سوڈان کی گورننگ کونسل کے چیئرمین اور اس ملک کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف عبدالفتاح البرہان نے حال ہی میں اعلان کیا کہ اگر انتخابات یا قومی اتفاق رائے ہو گیا تو فوج سیاسی میدان چھوڑ دے گی۔

البرہان نے یہ کہتے ہوئے کہ فوج 1998 کے وسط میں انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے اور عبوری مدت میں توسیع کی کوئی خواہش نہیں رکھتی، زور دیا کہ اگر کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو عبوری دور پر بات کرنے کے لیے فوج تیار ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 25 اکتوبر سے سوڈان کے مختلف حصوں میں عوامی معاملات میں فوجی مداخلت کے خلاف مظاہرے تقریباً روزانہ ہی کیے جا رہے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج خوفناک حالات کی تیاری میں

🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج اس ڈیٹا بیس پر بڑے پیمانے پر سائبر

آئی ایم ایف ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، مجھے پاکستان کا مفاد دیکھنا ہے، اسحٰق ڈار

🗓️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ انہیں اس بات

قبرس سے متعلق صیہونی حکومت کی تازہ ترین خبریں

🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: گارڈین انگریزی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ قبرس نے صیہونی

سعودی عرب میں نیا امریکی سفیر

🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے مائیکل روتھنی کی ریاض میں بطور امریکی سفیر

ہم ’یہودی‘ نہیں مسلمان ہیں، ’سر راہ‘ ایجنڈا کے تحت نہیں بنا، منیب بٹ

🗓️ 22 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’سر راہ‘

صیہونی حکومت کی جیلوں میں اب نئے قیدیوں کی گنجائش نہیں

🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس

عوام کے پیسے سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کا ہے، چیف جسٹس پاکستان

🗓️ 20 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا

طوفان الاقصی نے نیتن یاہو کا پتا گول کر دیا

🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں کرائے گئے ایک نئے سروے کے نتائج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے