سلطان عمان کا روس یوکرائن بحران پر ردعمل

عمان

🗓️

سچ خبریں:عمان کے بادشاہ نے یوکرائن میں روسی فوجی آپریشن پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمان کے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق نے کہا کہ وہ یوکرائن میں پیش آنے والی صورتحال کو انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور ملک کے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمان کے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق نے پہلی بار کابینہ کے اجلاس میں یوکرائن میں پیش آنے والی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے سفارت کاری کی طرف لوٹنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے مطابق بحران کے فریقین کے درمیان پرامن مذاکرات کی بنیاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یادرہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ جمعرات کی صبح یوکرائن کے خلاف ایک خصوصی فوجی آپریشن کا باضابطہ آغاز کیا جس کے سلسلہ میں روس نے کہا ہے کہ اس آپریشن سے اس کا مقصد عالمی جنگ کو روکنا ہے۔

قابل ذکر ہے امریکی سمیت متعدد مغربی ممالک روس کی اس کاروائی کو دہشتگردی سے تعبیر کررہے اوراس کی بنا پر روس کےخلاف سنگین پابندیاں بھی عائد کی ہیں جبکہ بین الاقوامی ماہرین نیٹو کے مقابلہ میں روس کے اس اقدام کو صحیح قرار دیتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

آنکھوں کو متاثر کرنے والا انجیکشن مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے، نگران وزیر صحت

🗓️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا

ہیگ کورٹ کا غزہ کے بارے میں بیان

🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر جنرل نے اقوام متحدہ

2 اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کے جنوبی علاقوں

مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں محمد اشرف صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

🗓️ 7 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے جمعہ کو مسلسل دوسرے

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع

🗓️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی

These Things You Should Know Before Getting Lip Injections

🗓️ 2 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

یو اے ای کے سربراہ کے ساتھ روسی صدر کا سلوک

🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے

اٹلی میں پائلٹس اور فلائٹ عملے کی ہڑتال

🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   اطالوی ایئر لائنز کے کیبن کریو اور پائلٹس کی اتوار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے