?️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مبینہ طور پر جواب طلب سوالوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے متعلق ریاض کا نقطہ نظر "موجودہ حقیقت” پر مبنی ہوگا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے منگل کے روز آسٹریا کے دارالحکومت میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایاکہ ہمارے نقطہ نظر سے ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر اس ملک کی خارجہ پالیسی کے ہر مسئلہ کی رہنمائی کرتے ہیں اور انھیں کا حکم چلتا ہے لہذا ہم ایران کے ساتھ اپنی بات چیت اور نقطہ نظر حقائق پر مبنی قائم کریں اور اسی بنیاد پر اس ملک کی نئی حکومت کے بارے میں فیصلہ کریں گے ۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ اہم ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مذاکرات کے تسلسل کے باوجود بھی ان اہم امور کو سنجیدگی سے لیا جائے، سعودی وزیر خارجہ نے ان سوالوں پر تشویش کا اظہار کیا جو مبینہ طور پر ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بغیر جواب کے رہ گئے ہیں،ہم ایران کو اس کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عدم پھیلاؤ معاہدے (جوہری ہتھیاروں) کے تحت اور IAEA بورڈ کے تحت اس کی ذمہ داریوں کے لئے ذمہ دار سمجھتےہیں۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا یہ اظہار خیال اس وقت سامنے آیا ہے جب ریاض اور اس کے اتحادیوں نے خلیج فارس کے خطے میں تہران پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ اپنے پرامن جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو سبوتاژ کرے۔
یاد رہے کہ در حقیقت سعودی عرب ایران کےجوہری معاہدے کا سخت مخالف ہےجبکہ یہ ایک ایسا معاہدہ ہےجس پر دستخط کنندہ (ایران اور P5 + 1) اس وقت آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور امریکہ کی بالواسطہ بات چیت کی بحالی کے خواہاں ہیں۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ اور نوبل انعام کی سفارش بلنڈر ہے، سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں، لیاقت بلوچ
?️ 22 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا
جون
نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
?️ 18 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل
جنوری
واٹس ایپ میسیجز میں تھریڈز ریپلائی کے فیچر کی آزمائش
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج
ستمبر
صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری کے لئے وزیراعظم کا اہم فیصلہ
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے
ستمبر
ٹرمپ، ترکی اور اسرائیل شامی بغاوت کے ڈیزائنر
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے امریکن نیشنل کونسل آن عرب ریلیشنز کے ایک
دسمبر
اکٹھے کیے گئے فنڈز کو مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کے حوالہ کر دیا
?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کو اکٹھے
جنوری
عراقی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تفصیلات
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی وزیراعظم آئندہ اپریل میں امریکی حکام سے ملاقات کے
مارچ
انصاراللہ کے سامنے امریکہ کی ناکامی
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: امریکی ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ یمن کے
مئی