?️
سچ خبریں:سعودی حکومت نے یمن کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں سے شہریوں خصوصا بچوں اور خواتین کو ہلاک کرنے کے علاوہ متعدد افراد کو راکٹوں اور توپ خانے سے ہلاک اور زخمی کیاہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج نے یمن کے شہر صعدہ میں واقع الرقو علاقہ میں نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہےجس کے تحت انھوں نے اس سرحدی علاقے پر راکٹ اور توپ خانے سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں دو یمنی شہری شہید اور چھ زخمی ہوگئے، رپورٹ کے مطابق سعودی فوج نے یمن کےصوبہ صعدہ کےضلع الظاہر کےالغافر علاقے پر بھی توپ خانے سے حملہ کیا ، جس میں دو یمنی شہری زخمی ہوئے۔
دریں اثنا سعودی عرب کی سرحد پر واقع شدہ کے علاقے میں رہائشی علاقوں پر سعودی فورسز کے راکٹ اور توپ خانے کے حملوں میں دو یمنی شہری زخمی ہوگئے،المسیرہ نے مزید اطلاع دی کہ سفاک امریکی-سعودی اتحاد کے جرائم میں ایک نیا جرم شامل ہو گیا۔
واضح رہے کہ یمن کے سرحدی علاقوں پر جارحیت پسند سعودی اتحاد کے حملے جاری ہیں اور اس ملک کےرہائشی علاقوں سعودی فوج کے توپ خانے اور راکٹوں کی زد میں ہیں۔
یمنی میڈیا نے اطلاع دی ہےکہ سعودی فوج نےراکٹوں اور گولیوں کی بارش نے اپنے ملک کے ساتھ ملحقہ یمن کے سرحدی علاقوں ، البقع و الصفراء، باقم، قطابر اور منبه سے لے کر شدا اور الظاہرتک نشانہ بنایا ہے،ان حملوں نے روزمرہ کی زندگی کو ناممکن بنا دیا ہے۔
المسیرہ نے اطلاع دی کہ بین الاقوامی برادری معارب میں سعودی اتحاد سے وابستہ القاعدہ کے دہشت گردوں اور کرائے کے فوجیوں کے خلاف فریاد کررہی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ یہ صوبہ امریکی ہے ، یمنی نہیں۔
تاہم معارب کی آزادی کا فیصلہ ناقابل واپسی ہے اور یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں نیز اس صوبے کے عوام کی کوششوں سے آزادی کا پرچم ضرور لہرائے اور قابضین کے تمام جھنڈے اتر جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کو روزانہ کتنی امداد کی ضرورت ہے؛ورلڈ فوڈ پروگرام کا اعلان
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے
اکتوبر
فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ
جون
2008 کے بعد سے اسرائیلی فوج پر رہائشیوں کے اعتماد میں کمی
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: القدس نیٹ ایک اسرائیلی ادارے کی طرف سے کرائے گئے
جنوری
صہیونی پارلیمنٹ کے سامنے نیتن یاہو کے مخالفین کے 115,000 افراد کا اجتماع
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے اعلان کیا کہ
مارچ
وفاقی وزیرِ خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے
اپریل
چین اور روس کے تعلقات بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب
فروری
ٹوئٹر کو نائجیریا کے صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا مہنگا پڑگیا
?️ 6 جون 2021نائجیریا (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو نائجیریا کے
جون
صیہونیوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ جنگ
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیوت احرونٹ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
جنوری