اگلے 3 برسوں میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، عمر سیف

?️

سچ خبریں: نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ اگلے 3 برسوں میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی اور یہ ملک کا واحد شعبہ ہے جو معیشت کے استحکام میں مرکزی کردار ادا کرسکتا ہے۔

نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے اسلام آباد میں اسٹریٹجی رپورٹ کے اجرا کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی اہم حکمت عملی کا اعلان کردیا اور کہا کہ اس کے تحت آئندہ 3 برسوں میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالرز تک بڑھ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی واحد شعبہ ہے جو پاکستان کی معیشت کے استحکام میں مرکزی کردار ادا کرسکتا ہے، اس شعبے کو فعال کرنے اور محکمانہ رکاوٹیں دور کرنے میں خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کا مرکزی کردار ہے اور یہ کونسل پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار کر رہی ہے۔

حکمت عملی کی رپورٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ آکسفورڈ یونیورسٹی اور پرائس واٹر ہاؤس کوپر کے اشتراک سے تیار کروائی گئی اور اس حکمت عملی میں مرکزی کردار پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی ایسوسی ایشن کا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے آئی ٹی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آئی ٹی برآمدات 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے، ہم موجودہ آئی ٹی ورک فورس میں مزید 2 لاکھ ہنرمندوں کا اضافہ کریں گے جس سے برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ای روزگار اسکیم کے تحت 10 ہزار فری لانسنگ سینٹرز کے قیام سے 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا، اسی طرح آئی ٹی کمپنیوں کو ڈالر رکھنے کی اجازت دینے سے برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام سے آئی ٹی برآمدات کے مجموعی حجم میں مزید ایک ارب ڈالر اضافے سے 10 ارب ڈالر کا ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ نگراں وزیر کی حیثیت سے ہمارے پاس وقت کم اور مقابلہ بہت سخت ہے، اس لیے ایسے اقدامات کررہے ہیں کہ آنے والی حکومت کو آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے کے ثمرات ملنا شروع ہوجائیں۔

چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن محمد زوہیب خان کا کہنا تھا کہ اس حکمت عملی کے تحت انڈسٹری کا مکمل تعاون وزارت آئی ٹی کو حاصل ہوگا اور ہم بھی توقع رکھتے ہیں کہ آئی ٹی کے شعبے کے حوالے سے مراعات اور سہولیات کی فراہمی میں ایسا ہی تعاون ہمیں فراہم ہوتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

گوگل کروم کے صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی

?️ 25 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں)بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے انٹرنیٹ براؤزر کروم

آرمینی اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: ترکی

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:    ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج منگل

لبنان کی پارلیمنٹ کے اراکین: ملک صہیونیوں کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرے گا

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں "وفاداری برائے مزاحمت” پارلیمانی گروپ نے

امریکی وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن برقرار  کویی متبادل منصوبہ نہیں 

?️ 22 اکتوبر 2025امریکی وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن برقرار  کویی متبادل منصوبہ نہیں امریکہ

ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات رہے ہیں: ٹرمپ

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت

نیویارک کے میئر کی صہیونی لابی پر شدید تنقید؛ غزہ کی جنگ اور نسل کشی کی مالی معاونت کا الزام

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:نیویارک کے میئر نے امریکہ میں صہیونی لابی کے ارکان کو

غزہ فلوجہ نہیں؛امریکی تجزیہ نگار نے صیہونی فوج سے کیا کہا؟

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی تجزیہ نگار نے کہا کہ 2003 میں عراق میں

صیہونی وٹس ایپ سے کیسے جاسوسی کرتے ہیں؟  

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:ایک صیہونی کمپنی، جو وٹس ایپ سے جاسوسی کرتی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے