وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی

?️

لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع سکیورٹی کے باعث بدنظمی پیدا ہونے پر اسپیشل کورٹ کے جج شدید برہم ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر جج اعجاز حسن اعوان نے برہمی کا اظہار کیا اور وزیراعظم شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ میں گاڑی میں بیٹھاتھا تو سکیورٹی والے میری گارڈ کے گلے پڑگئے، وکلا اور ملزموں کو اندر نہیں آنے دیا جا رہا۔

جج اعجاز حسن کی ناراضی پر وزیراعظم نے کہا کہ میں آیا ہوں، میں نے کہا کسی کو نہ روکا جائے۔

اس موقع پر عدالت نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو طلب کیا لیکن عدالتی اہلکار کے بلائے جانے پر دونوں افسران عدالت میں نہ آئے جس پر جج نے کہا کہ پولیس والوں کے یہ حالات ہیں کہ عدالت کا حکم نہیں مان رہے۔

جج اسپیشل کورٹ نے کہا کہ  اگر یہ سکیورٹی ہے تو اللہ ہی حافظ ہے،  ایسا تو پہلے کبھی نہیں ہوا جب کہ اس موقع پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بھی عدالت میں بتایا کہ انہیں بھی راستے میں روکا گیا۔

فاضل جج نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ سکیورٹی والے اندر نہیں آنے دے رہے، میں کیس کی کارروائی کیسے کروں، آپ یہاں بھی وزیراعظم ہیں، یہاں حکم جاری کریں۔

اس موقع پر ایس پی سول لائنز عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا، اس پر جج نے کہا کہ آئندہ نہیں، آج کی بات کریں، آج جس نے یہ سب خراب کیا اس کے خلاف کارروائی کرکےبتائیں،  میں اس میں باقاعدہ حکم جاری کروں گا، کیا سکیورٹی کا یہ مطلب ہے کہ آپ کام میں رکاوٹ ڈالیں؟

ایس پی نے بتایا کہ یہ رابطے کا فقدان ہوا ہے، عدالت کا مکمل احترام ہوگا، فاضل جج نے ایس پی سے سوال کیا کہ یہ عدالت کا احترام ہو رہا ہے؟ تحریری طور پر دیں کس نےجج کی گاڑی روکی۔

مشہور خبریں۔

کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں: ایئر چیف

?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر

روبیو کا دعویٰ: ایران کے ساتھ کوئی بھی نیا معاہدہ مشترکہ جامع منصوبہ بندی سے بہتر ہوگا

?️ 3 جون 2026سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی کانگریس میں قانون

سعودی عرب کی شام، ایران اور ترکی کی موجودگی میں عرب رہنماؤں کا اجلاس منعقد کرنے کی کوشش

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی کوشش ہے کہ شام سمیت تمام عرب ممالک

ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل

?️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے

فلسطین سے غداری کے سائے میں یاسر ابوشباب کا انجام 

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یاسر ابوشباب، جو غزہ

وزیر داخلہ کی بلوچستان واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے  لورالائی بلوچستان

صیہونی انجینئرنگ فورس فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں گرفتار

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق القسام بٹالینز نے

OPEC+ کے فیصلے کے بعد سعودی امریکی تعلقات کا مستقبل

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے