🗓️
سچ خبریں:یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ترجمان نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ جنوبی سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع فوجی اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیاہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے اطلاع دی ہے کہ انصار اللہ سے وابستہ فوجی دستوں اور یمنی عوام کی کمیٹیوں نے سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ابہا پر واقع فوجی حساس علاقوں پر ڈرون حملے کیے، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ جمعہ کی شام کو یمن فوج کی فضائیہ نے قاصف 2 K یو اے وی کے ساتھ حملہ کیا اور یہ نشانہ درست رہا۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ حملہ سعودی جارح اتحادمیں شامل ممالک کی طرف سے یمن کےخلاف جارحیت اور جامع محاصرے کے جواب میں کیا گیا تھا،یادرہے کہ جمعہ کی صبح بھی یمنی فوج نے جیزان ہوائی اڈے پر سعودی جنگی طیارے کے ایک ہینگر کو قاصف 2ڈرون سے نشانہ بنایا۔
یادرہےکہ پچھلے چھ سال سے سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور کچھ دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر غریب عرب ملک پر اپنی جارحیت اور محاصرے کا آغاز کیا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں اس ملک کا نوے فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے اور ہزاروں بے گناہ بچے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں، جو حملوں اور بمباری سے بچ جاتے ہیں وہ دواؤں کی قلت کی وجہ سے متعدد بیماریوں کا شکار ہوکر مر جاتے ہیں اس لیے کہ ملک میں دوائیں نہیں ہیں اور بیماروں کو ملک سے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں ہے کیونکہ جارح اتحاد نے سب ہوائی اڈے بند کر رکھے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بحرین میں صیہونیوں کے خلاف عوامی مظاہرہ
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے دار الحکومت منامہ میں آل خلیفہ حکومت اور صیہونیوں
فروری
صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے: بزدار
🗓️ 24 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور
جولائی
بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافہ، کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان
🗓️ 8 اپریل 2021کوئٹہ (سچ خبریں)بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر
اپریل
امریکہ مزاحمت پر اپنا منصوبہ مسلط کرنے سے قاصر
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکی نمائندے مورگن اورٹاگس کے بیانات پر حزب اللہ کے
فروری
50 سال کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی: اسد عمر
🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت نے
مارچ
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 18 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل
مارچ
دنیا بھر میں جبری پناہ گزینوں کی تعداد 120 ملین تک پہنچی
🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی
جون
شام سے ملحقہ ترکی کی سرحد پر دھماکہ؛3 ترک فوجی ہلاک
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شام سے ملحقہ اس ملک
جنوری