?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ عدالت کو اسرائیلی جنگی جرائم پر تحقیقات کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ عدالت کو اس طرح کی تحقیقات کا اختیار حاصل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جنگی جرائم سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کرے گی۔
نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی فوجداری عدالت کو اسرائیل کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، اسرائیلی حکومت اس سلسلے میں عالمی فوجداری عدالت کو ایک با ضابطہ خط لکھ کر اپنے اعتراضات سے آگاہ کرے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے اور وہ اس کا رکن نہیں ہے، اسرائیل کا اصرار ہے کہ فلسطین کوئی خود مختار ریاست نہیں ہے، اس لیے وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ کرنے کی مجاز نہیں ہے، لیکن بین الاقوامی فوجداری عدالت کا کہنا ہے کہ 2015ء کے ایک معاہدے کے تحت اقوام متحدہ نے فلسطین کو ایک مستقل ریاست کے طور پر تسلیم کر رکھا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے عالمی فوجداری عدالت کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے بیان پر یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کی انسانی حقوق تنظیم یورو میڈ نے شدید رد عمل دیا ہے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کرنے سے باخوبی آگاہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے، عالمی تحقیقات کے معاملے میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ ذمے داریوں سے بھاگنے کا مظہر ہے۔
بیان میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے اس تفتیش کی حمایت کرنے اور اس تفتیش میں شامل ہونے والے وکلا، گواہوں اور سول تنظیموں کو تحفظ دینے کی اپیل بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم، وزیر دفاع اور سیکورٹی اداروں کے اجلاس میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت
جون
اپنے ملک میں تو ایک بیلون بھی برداشت نہیں،خود چاہے جو بھی کرؤ:یمنی عہدیدار
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
فروری
امام خامنہ ای نے امریکی طلباء کی غیرت کو سراہا
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: لبنان کی ویب سائٹ العہد نے امام خامنہ ای کی
مئی
امریکہ شام میں ایران کے اثر و رسوخ سے پریشان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کے روز امریکی اخبار نے شام کے صدر بشار
جنوری
ترکی کے انتخابات اور امیدواروں کے پروپیگنڈے میں مذہبی جذبات کا کردار
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں ابھی تھوڑا وقت باقی ہیں اور ملک
مئی
صیہونی حکومت کو فولاد بھیجنے کے خلاف برازیل میں دھرنا
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: برازیل کے شہر سینٹوس میں شہری کونسل اور بندرگاہ کے
ستمبر
ڈار کا امیر متقی سے رابطہ، ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن فریم ورک کی جلد تکمیل پر اتفاق
?️ 1 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے
جون
سائفر پر ہم نے صرف کھیلنا ہے، عمران خان کی بھی مبینہ آڈیو لیک
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مبینہ امریکی سائفر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف
ستمبر