خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن کا گورنر کو خط

?️

خیبر پختونخوا:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن نے گورنر حاجی غلام علی کو خط لکھ کر 14مارچ کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ آنے کی دعوت دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے حتمی مشاورت کے لیے آپ کو 14مارچ کو دو بجے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کے اس اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو انتخابات کے لیے تاریخ دینے کے لیے خط لکھا تھا جبکہ گورنر غلام علی نے تاریخ دینے کے بجائے الیکشن کمشن حکام کو تفیصلی مشاورت کے لیے جوابی خط لکھ کر پشاور آنے کی تجویز دی تھی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے از خود نوٹس کیس کے فیصلے میں کہا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز کی مقررہ مدت میں کرائے جائیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ صدر مملکت اور گورنر خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن پاکستان کی مشاورت سے بالترتیب پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تاریخیں طے کریں گے۔

عدالتی حکم کی تعمیل میں خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے 6 مارچ کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مشاورت کی دعوت دی تھی۔

گورنر کے اصرار پر مشاورت کے لیے 8 مارچ کی تاریخ طے پائی تھی لیکن خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لیے گورنر حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

 امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ ٹرمپ کے دورے میں حتمی نہیں ہوگا

?️ 28 اکتوبر 2025 امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ ٹرمپ کے دورے میں

اپوزیشن کو وزیر داخلہ کا انتباہ: قانون ہاتھ میں نہ لے

?️ 6 فروری 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو متنبہ کرتے

شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں

?️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں

بیلجیئم نے 2 اسرائیلی فوجیوں کا مقدمہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں بھیجا

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: بلجیم کی پبلک پروسیکیوشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں

سایہ دار معاہدہ؛ صلح کی طرف قدم یا وقتی وقفہ؟

?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان 60

صیہونی حلقوں نے نیتن یاہو پر جملے کسے

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ جاری رکھنے اور صرف چند صہیونی قیدیوں کی

اسرائیلی وزیر جنگ کا حماس رہنماؤں کو دھمکی آمیز انتباہ

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے فلسطین سے باہر مقیم حماس

اسرائیلی فوج حماس کے ہتھکنڈوں کی زد میں رہتی ہے

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گولانی بریگیڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے