سعودی عرب میں حج کے لیے کورونا پر تجارتی مراکز کی سرگرمیاں جاری

سعودی

🗓️

سچ خبریں:سعودی حکومت نے کورونا کے بہانے حج و عمرہ اور مذہبی رسومات کو محدود کئے جانے کی پالیسی کے تحت اب پورے ملک میں تمام تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقاتِ نماز میں جاری رکھنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ عجلان بن عبدالعزیز العجلان نے ملک بھر کے تمام تجارتی مراکز کو کھلا اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقاتِ نماز کے دوران جاری رکھنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا،

اجازت نامے میں دعوی کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران صارفین کو انتظار کی زحمت اور رش سے بچانے کے لیے اوقات نماز کے دوران بھی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے،ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ نے مزید کہا کہ اوقات نماز کے دوران دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان خریداری کے تجربے، خریداروں اور گاہکوں کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہے، اوقات نماز کے دوران کاروبار کی بندش کے خاتمے کا فیصلہ متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال اور معاونت کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 21 جون کو سعودی ارکان شوری عطا الثبیتی، ڈاکٹر فیصل الفاضل، ڈاکٹر لطیفہ الشعلان اور ڈاکٹر لطیفہ العبد الکریم نے اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی اٹھانے کی سفارش کی تھی۔

سعودی ناقدین کا کہنا ہے کہ بن سلمان سعودی عرب کو مغربی اقدار سے نزدیک کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہيں اور نماز کے اوقات میں دکانیں اور تجارتی مراکز کھلے رکھنے کا حالیہ فیصلہ اسلامی قدروں کو محدود کئے جانے کی ان کی پالیسی کا حصہ ہے۔

دوسری جانب "موسم ریاض” کے عنوان سے اسلام مخالف اقدامات اور سرگرمیوں پر مشتمل یہ تقریب عین مناسک حج کی ادائیگي کے موقع منقعد کی جا رہی ہے،حکومتی سطح پر اس کی بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف حج کے خلاف پابندیاں برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب میں یہ سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں کہ کیا کورونا صرف حج کو محدود کرنے کا بہانہ ہے؟ کیا ویکسین لگوانے کی شرط پر دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی حج کی اجازت دینا ممکن نہ تھا؟ کیوں حج پر تو پابندی عائد ہے جبکہ ناچ گانے اور شراب خواری کی محفلیں آزادی سے منعقد ہو رہی ہیں؟

 

مشہور خبریں۔

صیہونی عسکریت پسندوں کی ہاتھوں دو فلسطینی شہریوں کی شہادت

🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج منگل کی صبح مغربی کنارے میں

یمن میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ

🗓️ 17 جون 2021اردن (سچ خبریں) اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران، یمن

امریکی ملک نہیں چھوڑتے ہیں تو ہمارے پاس انھیں ملک بدر کرنے کے نئے منصوبے ہیں: الحشد الشعبی

🗓️ 9 فروری 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی تنظیم کے نائب چیف آف اسٹاف نے کہا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول، ڈرانے والا نشان بھی موجود

🗓️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر

یوکرین میں نو نازیوں کے جرائم میں امریکہ اور انگلینڈ شریک

🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی

خوشی ہوتی ہے کہ خود کو پاکستانی کہنے کے قابل ہیں: مہوش حیات

🗓️ 24 مارچ 2021کراچی ( سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات اداکارہ نے

امریکہ انسانیت کو عالمی جنگ کے دور کی طرف لوٹا رہا ہے: مہاتیر محمد

🗓️ 9 مئی 2023سچ خبریں:ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ

فلسطینیوں اور صہیونیوں کا جنگ بندی پر اتفاق

🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا رپورٹس میں فلسطینی اور صیہونی فریقوں کے درمیان جنگ بندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے