?️
سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیاکہ سعودی امریکی اتحاد فی الحال یمنی جنگ سے عزت کے ساتھ خارج ہونے کا خواہاں ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتورنے سعودی اتحاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی امریکی اتحاد یمن کی جنگ سے با وقار اخراج کا خواہاں ہے، رپورٹ کے مطابق یمنی عہدیدار نے مزید کہاکہ سعودی اتحاد کو بخوبی اندازہ ہے کہ یمنی عوام پر شکست مسلط کرنا ممکن نہیں ہے، لہذا یہ اتحاد یمن میں موجودہ جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔
بن حبتورنے مزید کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ جارح ممالک کو یمن کے خلاف سعودی اتحاد کے فریم ورک کے اندر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہےلہذا وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، عمانی وفد کے صنعا کے دورے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ دورہ یمن میں قومی اور زمینی سطح پر اقدامات کرنے میں مدد کرنے کے لئے کیا گیا ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل عمانی ذرائع نے یمن کے خلاف سات سال سے جاری اور اس صدی کی سب سے زیادہ انسانیت سوز تباہی کرنے والی سعودی جنگ کے مستقبل کے بارے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ایک خصوصی خط کے مضمون کا انکشاف کیا ۔
خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس خط میں صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈ ےاور الحدیدہ بندرگاہ دوبارہ کھولنے کی تیاری نیز مأرب میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے حملوں کو روکنے کے بدلے میں یمنیوں کو فوری مدد فراہم کرنے اورسعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کو روکنےکے بارے میں بات کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کی انصار اللہ کے رہنما عبد الملک بدرالدین الحوثی نے پیر کی شام سلطان عمان کے وفد سے ملاقات کی اور وفد کے ممبروں سے انسانی مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں: شبلی فراز
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے
مارچ
لاہور:کورونا ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رکھنے کا فیصلہ
?️ 5 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اب ہم
اپریل
عراق سے امریکی فوجی انخلا میں تاخیر کی پس پردہ وجوہات
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:جیسے جیسے عراق کے پارلیمانی انتخابات قریب آرہے ہیں ، کچھ
ستمبر
موڈیز کی رپورٹ میں اسرائیل کی معیشت کو ایک بار پھر تنزلی کا شکار
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: موڈیز کی مالیاتی خدمات کی ایجنسی نے اسرائیل میں بہت
مارچ
عمران خان پر توہین عدالت کیس ختم کر دینا چاہیے تھا، لطیف کھوسہ
?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ کا
ستمبر
روس بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے: جرمنی
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: برلن میں جمعہ کی ریلی سے قبل جرمن وزیر
جون
صیہونیوں کی ترک وزیر خارجہ کی توہین
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ کے سفارتی دورہ کے باوجود مقبوضہ فلسطین پہنچنے
مئی
صہیونی صحافی کا ممکنہ نئی جنگ پر اظہارِ تشویش،بھاری نقصانات کا انتباہ
?️ 17 فروری 2026صہیونی صحافی کا ممکنہ نئی جنگ پر اظہارِ تشویش،بھاری نقصانات کا انتباہ
فروری