سعودی عرب سے امریکی فوج کا انخلا کا منصوبہ؛یمن کا خوف یا ریاض کو سزا؟

سعودی

🗓️

سچ خبریں:ایک یمنی نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ سعودی عرب سے اپنی افواج واپس بلانے کا ارادہ رکھتا ہےجو ریاض کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
امریکی میڈیا نے حال ہی میں اطلاع دی تھی کہ اس ملک کے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے سعودی عرب سے اپنی افواج کے انخلا کی تیاری شروع کر دی ہے،وال اسٹریٹ جرنل نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ واشنگٹن یمنی فورسز کی جانب سےسعودی عرب کے فوجی ڈھانچے اور اس ملک کے اندر متعدداہداف پربڑھتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بارے میں تشویش کا شکار ہے۔

امریکی اخبار نےاس بات کا ذکر کرتے ہوئےکہ امریکہ ان حملوں کی وجہ سے سعودی عرب میں اپنی افواج کے بارے میں فکرمند ہے ، زور دیا کہ امریکہ نے جولائی 2019 کے اوائل میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران سعودی عرب سے اپنی فوجیں واپس بلانا شروع کر دی ہیں،تاہم امریکی محکمہ دفاع نے پیٹریاٹ دفاعی نظام اور اس کے فوجی یونٹوں کو کئی سعودی ہوائی اڈوں پر تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان نظاموں اور افواج کا مشن ریاض اور سعودی تیل کی تنصیبات کو محفوظ بنانا ہے۔

درایں اثناالبوابہ الاخباریہ الیمنیہ نیوز ویب سائٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں تقریبا 20 ہزار امریکی افسران اور فوجی موجود ہیں جو بائیڈن کی نئی حکمت عملی کے مطابق سعودی عرب چھوڑ دیں گے،سائٹ کے مطابق ، جو چیز اس امکان کو تقویت دیتی ہے وہ سعودی عرب سے پیٹریاٹ اور ٹاڈ اینٹی میزائل سسٹم کو ختم کرنے کا اعلان ہے، اس کے علاوہ ہم خلیج فارس کے عرب ممالک میں واشنگٹن کی سیاسی اور سفارتی نقل وحرکت کی طرف اشارہ کرسکتے ہیں۔

مذکورہ سائٹ نے امریکہ اور قطری وزرائے خارجہ کی غیر طے شدہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جب امریکہ نے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ اس دورے کا مقصد افغانستان ہے جبکہ یہ درحقیقت امریکی نقطہ نظر اور سعودی عرب سے اپنی فوجیں نکالنے کے ارادے کی نشاندہی کرتا ہے نیز ایک طرح سے واشنگٹن کا اصرار ہے کہ اب وہ تیل کے بدلے ریاض کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ میں 6 سالہ افغان بچے کی درد ناک موت

🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:سی بی سی نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ

یمن کا امریکہ کو شدید انتباہ

🗓️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ

امریکہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر رہا ہے؟

🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: سابق صیہونی وزیراعظم  نے امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے

صیہونی حکومت کی حقیقت؛ نیویارک میں یہودی خاتون کی زبانی

🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: نیویارک میں جنگ مخالف تقریر میں کینیڈین ممتاز یہودی کارکن

الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کے بارے میں عراقی وزیراعظم کا بیان

🗓️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر

فلسطینیوں کی حمایت میں العربیہ چینل کے نامہ نگار کا اہم قدم

🗓️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطین اور صیہونی حکومت کے بارے میں سعودی چینل العربیہ کی

امریکہ کو مشروط گرین لائٹ

🗓️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ

ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ کے اختیارات بحال

🗓️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے فیڈرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے