🗓️
سچ خبریں:سعودی حکام انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکن، شاہی خاندان کے خلاف بولنے والے اور متعدد شخصیات پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کرکے ان سے انتقام لے رہے ہیں۔
آزادانہ نقل و حرکت اور سفر ایک فطری انسانی حق ہے جس کی قدر صرف وہی لوگ کرتے ہیں جو اس سے محروم ہیں، جب کسی کو کسی جگہ سے نکلنے سے روکا جاتا ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس جگہ پر اس کا ٹھہرنا ایک قسم کی سزا ہےیا اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ شخص کوئی ایسی بات کہے جسے ملک ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔
محمد بن سلمان کے دور میں سعودی عرب میں یہی جمود ہے جس نے مملکت کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا جبکہ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ سفری پابندی کی اصطلاح سعودی عرب جیسے ملک میں عام ہے جو اس قسم کی سزا کو بلا امتیاز اور اجتماعی طور پر استعمال کرتا ہے، خصوصی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک میں سفر پر پابندی عائد شہریوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں آل سعود خاندان کے ارکان اور ان کے قریبی لوگوں کے علاوہ زیر حراست افراد، کارکنان اور مخالفین کے پورے خاندان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جن لوگوں کو سفر کرنے سے روکا جاتا ہے وہ عام طور پر جب تک وہ ہوائی اڈے یا زمینی بندرگاہوں پر نہ جائیں تک تب انھیں نہیں معلوم ہوتا کہ ان پر سفری پابندی عائد ہے،وہاں پہنچ کر انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ انہیں ریاستی سکیورٹی کے حکم سے سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے،تاہم انہیں پابندی کی وجوہات کی وضاحت کرنے والا کوئی زمینی یا عدالتی حکم نہیں دیا جاتا ہے۔
سفری پابندیاں محمد بن سلمان کے دور کی پیداوار نہیں ہیں، یہ قانون ماضی میں بہت سے کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں پر بلا امتیاز مسلط کیا جاچکا ہے،لیکن ولی عہد اس ٹول کو زیادہ من مانی اور قانونی، اخلاقی حتیٰ کہ انسانی جواز کے بغیر استعمال کرتے ہیں، سعودی تاریخ میں ایک بے مثال طریقے سے، محمد بن سلمان نے اپنے کزن، رشتہ داروں اور ریاست کے قریبی لوگوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا جس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تمام محاذوں پر ہسٹیریا کی حد تک پہنچ چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اگلے چند روز انتہائی اہم ہیں
🗓️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
اپریل
خود ہی علاقہ سے چلے جاؤ ورنہ مہنگا پڑے گا؛قدس فورس کے کمانڈر کا امریکہ کو انتباہ
🗓️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکہ
دسمبر
اسلام آباد: ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں، شہر میں فوج کا گشت
🗓️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین اور
اکتوبر
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
🗓️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی
اپریل
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا ماضی میں اپنے مالی حالات کا انکشاف
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مہیش بھٹ کی بیٹی، اپنے دور کی مقبول اداکارہ اور
اگست
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا امکان
🗓️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) تمام اہم پیشگی شرائط پر عمل آمد کے بعد
فروری
دواسازی کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون پر زور
🗓️ 13 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں ایران اور پاکستان کے سفارت کاروں، تاجروں
اگست
زیادہ بلنگ سے متعلق نیپرا کی رپورٹ اور ڈسکوز میں تنازع
🗓️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توانائی ڈویژن کے تحت چلنے والی بجلی کی
دسمبر