?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے فوجی مفادات کو مجروح کرنے کی کوشش کرنے پر تین سعودی فوجیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے آج (ہفتے کے روز) ایک بیان میں اس وزارت سے وابستہ تین فوجیوں کو پھانسی دینے کا اعلان کیا،العربیہ کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ تینوں فوجیوں کی سزائے موت غداری کے الزام میں عمل میں لائی گئی ہے۔
بیان کے مطابق ان تینوں افراد کو سعودی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور دشمن کے ساتھ تعاون کرنے کا مجرم قرار دیا گیا،سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) نے بھی سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ایک بیان شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پھانسی پانے والے افراد کےنام محمد بن احمد بن یحیی عکام، شاہر بن عیسیٰ بن قاسم حقوی ، حمود بن ابراہیم بن علی حازمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ، ان افراد کو جنگی جرائم کے ٹریبونل کے حوالے کیا گیا تھا اور ان پر جو الزامات عائد کیے گئے تھے وہ ثابت ہوچکے ہیں،واس نے یہ بھی کہا کہ ان افراد کوسعودی عرب کے جنوبی علاقے کی کمان میں آج سزائے موت دی گئی،واضح رہے کہ سعودی عرب میں کسی پر بھی غداری کا الزام عائد کرنا نہایت آسان ہے کافی ہے کہ سعودی حکام کی پالیسیوں کے خلاف منھ کھول دے تو اس کو غدار کہہ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے پھر اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا اور بغیر مقدمہ چلائے برسوں کال کوٹھری میں گذارنا پڑتے ہیں،اس سے بھی برھ کر سعودی عہدہ دار اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے بھی اس حربے کو استعمال کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
میرے شوہر انتخاباتی دوڑ میں رہیں گے: جل بائیڈن
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر کی اہلیہ نے اعلان کیا کہ جو بائیڈن
جولائی
Romantic or casual, 8 restaurants to celebrate Valentine’s
?️ 20 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے ہدایت نامہ جاری
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عید الفطر کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے
مئی
محمود عباس کا مقاومت کے ہتھیاروں پر متنازعہ موقف
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: محمود عباس، فلسطینی خودمختار اتھارٹی کے صدر، نے اردن میں برطانیہ
جولائی
تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک زمینی کراسنگ
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ ہر
اکتوبر
قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی چل بسے
?️ 24 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) میرپور ماتھیلو میں گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی
مئی
مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا:برطانوی میئر
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے شہر اولڈہم کے کشمیری نژاد مئر ڈاکٹر زاہد چوہان
جون
ہمارے خلاف میڈیا جنگ پر ایک ارب ڈالر خرچ:روس
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کا کہنا ہے یوکرین کے
اپریل